Sun Dec 22 2024 18:31:23 GMT+0000 (Coordinated Universal Time)
Fact Check: وائرل ویڈیو میں مودی کے ہمشکل وکاس مہنتے کو گربا تقریب میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے
دیوالی تہوار کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گربا ایونٹ میں خواتین کے ساتھ رقص کررہے ہیں،لیکن جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ یہ دعویٰ صحیح نہیں تھا۔
Claim :
وزیر اعظم مودی گربا ڈانس پروگرام میں رقص کر رہے ہیںFact :
گربا پروگرام میں حصہ لینے والا شخص وزیر اعظم نریندر مودی نہیں بلکہ اداکار وکاس مہنتے ہے۔
گربا ایک روایتی گجراتی لوک رقص ہے جو نوراتری کے تہوار کے دوران کیا جاتا ہے۔ 15 اکتوبر کو نریندر مودی نے اپنے X اکاؤنٹ پر 'Maadi' نامی ایک گربا نغمے کا میوزک ویڈیو شیئر کیا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ "نوراتری کی شبھ گھڑی کا آغاز ہوچکا ہے، آو سب ملکر اس تہوار کو منائیں! گربا تہوار اپنی آوازاور موسیقی سے سجانے کے لئے میں @meetbros، دیویا کمار کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔" یہ ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں مبینہ طور پر وزیر اعظم کو گربا گانے پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں مودی چند خواتین کے ساتھ رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسکول آف ویدک سائنس نامی انسٹاگرام اکاونٹ کے صارف نے اس ویڈیو کو 'واہ مودی جی واہ' کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔
ایک انسٹاگرام یوزر، ڈاکٹر نندنی بی جے پی نے اس وائرل ویڈیو کو پوسٹ کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ "کیا آپ جانتے تھے کہ ہمارے وزیر اعظم اتنا اچھا ڈانس کرتے ہیں... لطف اندوز ہوں"
ایک X صارف Noiseنے 30 سیکنڈ کی ایک کلپ پوسٹ کی جس میں وزیر اعظم مودی کو گربا کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے کیپشن میں لکھا ہے، 'کیا وزیر اعظم مودی گربا رقص کر رہے ہیں؟ یا یہ اس کا ہم شکل ہے یا یہ ایک ڈیپ فیک ویڈیو ہے؟ بہت خوب مسٹر 2024 اور ساتح میں یک ایموجی شئیر کی "
فری برڈ نامی ایک فیس بک صارف نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'وزیر اعظم مودی بہترین گربا ڈانس کر رہے ہیں'۔ یہ ویڈیو ہر ایک کو دیکھنا چاہئے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔
جانچ پڑتال کے دوران ہمیں گربا تقریب میں وزیر اعظم مودی کے رقص کے بارے میں کوئی نیوز نہیں ملی۔ وائرل ویڈیو کے کمینٹس سیکشن میں ہمیں بہت سے تبصرے ملے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص مودی نہیں بلکہ ان کا ہمشکل ہے۔
ایک X صارف پروفیسر نے اس ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ "وہ ایک بزنس مین سے اداکار بنے وکاس مہنتے ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرح نظر آتے ہیں" اور ساتھ ہی اپنے تبصرے میں مہانتے کی انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ شامل کئے۔
مہانتے کے انسٹاگرام آفیشل پیج پر ہمیں ایک ویڈیو ملا جو 7 نومبر 2023 کو شیئر کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہیں لندن میں "دیوالی میلہ" میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔
اس گربا پروگرام میں مہانتے وزیر اعظم مودی سے بہت ملتے جلتے نظر آئے اور انہوں نے وزیر اعظم کی طرح لباس بھی پہنا تھا۔
ہمیں لندن دیوالی میلہ پروگرام سے متعلق ایک فیس بک پوسٹ بھی ملا جس میں وکاس مہانتے کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔ اس پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی اورسلمان خان کے ہمشکل "دیوالی شاپنگ بازار 2023" میں شرکت کریں گے۔
اس سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو میں گربا کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے نظر آنے والے وزیر اعظم مودی نہیں بلکہ ان کا ہمشکل اوراداکار وکاس مہانتے ہیں۔
Claim : A viral video of Modi dancing at a Garba event shows his look-alike Vikas Mahante Viral video of Modi dancing at a Garba event shows his look-alike Vikas Mahante
Claimed By : Social Media Users
Claim Reviewed By : Telugupost Fact Check
Claim Source : Social Media
Fact Check : False
Next Story