Fact Check: وائرل ویڈیو میں سوپر اسٹار رجنی کانت نہیں دراصل یہ کوچی میں اُن کے ہم شکل سدھاکر پربھو ہیں
اس شخص کے بالوں کا انداز بالکل رجنی کانت جیسا ہے اور وہ سڑک پر لوگوں سے بات کرتے اور ان سے مصافحہ کرتے نظر آتے ہیں۔
Claim :
وائرل ویڈیو میں تمل سوپر اسٹار رجنی کانت کو دیکھا جا سکتا ہے جو انتہائی سادہ لباس میں ناقابل شناخت دکھائی دے رہے ہیں۔Fact :
ویڈیو میں کیرالا کے چائے فروش کو دکھایا گیا ہے جو ہوبہو رجنی کانت کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔
جنوبی ہند کے سوپر اسٹار رجنی کانت کی اسکرین پر کرشمہ برقرار ہے اور ان کی نہ صرف تمل ناڈو بلکہ پورے ملک میں بڑے پیمانے پر فین فالووینگ ہیں۔ وہ اپنی سادگی اور خوشی اخلاقی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص نیلی شرٹ اور کالی شارٹس میں ملبوس دکھائی دے رہا ہے۔ اس شخص کے بالوں کا انداز بالکل رجنی کانت جیسا ہے اور وہ سڑک پر لوگوں سے بات کرتے اور ان سے مصافحہ کرتے نظر آتے ہیں۔
یہ ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے یہ خود سوپر اسٹار اداکار ہی ہیں۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’’ ڈاون ٹو ارتھ، عظیم رجنی کانت جی۔‘‘ #sistylo #viral #rajnikanth
فیس بک کے پیج پر ایک ریل تلگو زبان میں اس دعویٰ کے ساتھ شیئر کی گئی ہے ’’ గుర్తుపట్టలేనంతగా మారిపోయిన సూపర్ స్టార్ రజినికాంత్‘‘ جب اس کا ترجمہ کیا گیا تو یہ کچھ اس طرح ہے ’’سوپر اسٹار رجنی کانت کو پہچاننا مشکل ہوگیا ہے‘‘
ویڈیو کو یوٹیوب پر بھی تمل میں اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ ’’ சூப்பர் ஸ்டார் ரஜினிகாந்த் ‘‘ جس کا ترجمہ ’’سوپر اسٹار رجنی کانت‘‘ میں ہوتا ہے۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ ویڈیو میں کیرالہ کے ایک چائے بیچنے والے کو دکھایا گیا ہے جو سوپر اسٹار رجنی کانت سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوا ہے۔
NDTV.com کے مطابق، انٹرنیٹ پر سوپر اسٹار رجنی کانت کے ہم شکل کا ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے۔ سدھاکر پربھو، جو فورٹ کوچی کے پٹلم روڈ پر چائے کی دکان چلاتے ہیں، لیجنڈری اداکار سے اپنی غیرمعمولی مشابہت کی وجہ سے انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں، شارٹس اور شرٹ پہنے ہوئے مسٹر پربھو ہیں، اداکار کے طرز عمل کی نقل کرتے ہوئے وہ چند لوگوں سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
News18.com نے وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص کی اس سے عجیب مشابہت ہے اور جب یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو لوگ حیران رہ گئے۔ لیکن رجنی کانت کے ہمشکل کے بارے میں کوئی صحیح معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ پوسٹ کے تبصروں کے مطابق، یہ پتہ چلا کہ یہ شخص کوچین کے ایک چائے بیچنے والے ہیں اور سوپر اسٹار سے مشابہت کی وجہ سے علاقے میں کافی مشہور ہے۔
wionews کے مطابق، پربھو کی رجنی کانت سے کافی مشابہت سب سے پہلے ملیالم اداکار-ہدایتکار نادرشاہ نے نوٹس کی، جو ایک فلم کی شوٹنگ کے لیے فورٹ کوچی میں تھے۔ پربھو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے نادرشاہ نے لکھا، ’’حیران کن! فورٹ کوچی کے سدھاکرا پربھو ان کی مشابہت کے ساتھ۔ اگرچہ وہ نام کے لحاظ سے ایک اشرافیہ ہے لیکن چائے کی دکان پر کام کرتے ہیں۔‘‘
یہاں پر ہے یہ ٹوئٹ۔
لہذا، وائرل ویڈیو میں تمل اسٹار رجنی کانت کو نہیں دکھایا گیا، اس میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ان کے ہمشکل سدھاکر پربھو کو دکھایا گیا ہے۔ دعویٰ جھوٹا ہے۔