Fact Check: وائرل ریل میں دکھائی گئی خاتون شہید کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوی اسمرتی سنگھ نہیں
وائرل ریل میں نظر آنے والی خاتون آنجہانی کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوی اسمرتی سنگھ نہیں ہے
Claim :
شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ اسمرتی سنگھ کی وائرل تصاویرFact :
وائرل ریلز میں نظر آنے والی خاتون کیرتی چکر ایوارڈ یافتہ شہید کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوی نہیں ہے
کیپٹن انشومن سنگھ جو 26 پنجاب رجمنٹ میں میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں بھارتی فوج کے گولہ بارود کے ڈھیر میں لگی آگ سے لوگوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان گنوادی۔ 19 جولائی 2023 کو فوج کے گولہ بارود کے ڈھیر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی تھی۔ فائبر گلاس کی جھونپڑی کو آگ میں جلتے ہوئے دیکھ کر کیپٹن سنگھ نے فوری طور پر اندر پھنسے لوگوں کو بچانے کا کام شروع کردیا۔ وہ پانچ افراد کی جان بچانے میں کامیاب رہے، لیکن تیزی سے قریبی میڈیکل انویسٹی گیشن روم میں پھیل گئی جس کے نتیجے میں جھلسنے کی وجہ سے ان کی بے وقت موت ہوگئی۔
صدر دروپدی مرمو نے 5 جولائی، 2023 کو کیپٹن انشومان سنگھ کو بعد از مرگ بھارت کے دوسرے سب سے بڑے بہادری ایوارڈ، کیرتی چکر سے نوازا۔
کیپٹن انشومن سنگھ کے والدین روی پرتاپ سنگھ اور منجو سنگھ نے بعد از مرگ ایوارڈ ملنے کے بعد بھارتی فوج کی 'قریبی رشتہ داروں' (این او کے) کی پالیسی پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ یہ پالیسی کسی فوجی اہلکار کی موت کی صورت میں اسکے پسماندگان میں مالی امداد کی تقسیم سے متعلق ہے۔ ٹائمز ناؤ اور نوبھارت کو دئے گئے ایک انٹرویو میں والدین نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این او کے، کے موجودہ قواعد پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان قواعد کی بنا پر انکی بہو اسمرتی سنگھ کو انشومن کی موت کے بعد زیادہ تر حقوق ملے لیکن اب وہ ان کے ساتھ نہیں رہتی ہیں۔
اس بیچ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک خاتون کو آف وائٹ ساڑی پہنے اور فلم بندی کے لئے پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب چینل وائرل نیشن نے 'انشومان سنگھ کی اہلیہ اسمرتی انسٹاگرام وائرل ویڈیو' کے عنوان سے اپ لوڈ کیا تھا۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ریل میں نظر آنے والی خاتون شہید کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوی اسمرتی سنگھ نہیں ہیں۔
وائرل ویڈیو کی کلیدی فریم سرچ کرنے پر ، ہمیں Mogra.in کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ملا ، جس پر وہی تصاویر پوسٹ کی گئیں ہیں۔ اپنے پوسٹ میں موگرا نے تین انسٹاگرام اکاؤنٹس کا ذکر کیا جن میں @reshsebu بھی شامل ہیں۔
مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ وائرل ریل میں نظر آنے والی خاتون ریشما سیبسٹین ہیں جن کے انسٹاگرام پر 3,50,000 فالوورز ہیں۔ ریشما نے یہ ویڈیو 24 اپریل 2024 کو اپ لوڈ کیا تھا۔ کچھ لوگ انکے اس ویڈیو کواسمرتی سنگھ کا ویڈیو بتاکر جھوٹے دعووں کے ساتھ اسے وائرل کرنے لگے۔
ہمیں ریشما کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ بھی ملا جس کے کیپشن مین انہوں لکھا کہ "ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے" اور پوسٹ کت گرافکس میں یہ بات کہی، "یہ اسمرتی سنگھ (بھارتی فوج کے سپاہی کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوہ) کا پیج / آئی جی اکاؤنٹ نہیں ہے۔ پہلے پروفائل کی تفصیلات اور بائیو پڑھیں۔ براہ مہربانی غلط معلومات اور نفرت انگیز تبصرے پھیلانے سے گریز کریں۔"
فرسٹ پوسٹ نے اس پر ایک مضمون شائع کیا جس کا عنوان تھا "انفلوئنسرنے انہیں کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوہ سمجھ کر انہیں ٹرول کیے جانے پر خاموشی توڑی: 'ہر چیز کی ایک حد ہے...' فرسٹ پوسٹ نے اپنے ایک مضمون میں لکھا: 'ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اچانک اسلئے ٹرول کیا جا رہا تھا کیونکہ ان کا چہرہ سنگھ کی بیوہ سے ملتا جلتا ہے۔ ریشما سباسٹین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں صارفین نے کیپٹن انشومن سنگھ کی بیوہ اسمرتی سنگھ سے ان کی مشابہت کو وائرل کیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کی رپورٹ: کیرالہ سے تعلق رکھنے والی مشہور فیشن انفلوئنسر ریشما سیبسٹین نے اتوار کے روز انسٹاگرام پر واضح کیا کہ وہ کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوی اسمرتی سنگھ نہیں ہیں۔ اس مہینے کے اوائل میں سنگھ کو کیرتی چکر سے نوازا گیا تھا جو ان کے شوہر کو بعد از مرگ دیا گیا تھا۔
لائیو منٹ کی رپورٹ کے مطابق: انسٹا گرام انفلوئنسر ریشما سیبسٹین نے انسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ وہ کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوہ اسمرتی سنگھ نہیں ہیں۔ کیرالہ کی فیشن انفلوئنسر کو سوشل میڈیا پر 'نفرت انگیز تبصرے' کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لہٰذا، ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے، وائرل ریل میں نظر آنے والی خاتون ریشما سیبسٹین ہیں، نہ کہ شہید کیرتی چکر ایوارڈ یافتہ کیپٹن انشومان سنگھ کی بیوہ۔