Fact Check:وادی کشمیر میں پاکستانی پرچم کی کئی سال پرانی تصویر کو حالیہ بتاکر شئیر کیا جارہا ہے
وادی کشمیر میں لگائے گئے پاکستانی پرچم کی کئی سال پرانی تصویر کو حالیہ تصویر کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جا رہا ہے
Claim :
وادی کشمیرمیں چند نامعلوم افراد نے پاکستانی پرچم بلند کیاFact :
وادی کشمیر میں لگائے گئے پاکستانی پرچم کی تصویر کئی سال پرانی ہے
اس سال بھارت اور اسکے پڑوسی ملک پاکستان نے اپنی اپنی 78 ویں یوم آزادی تقاریب منایا۔ یوم آزادی تقاریب سے قبل، جموں وکشمیر میں 'ہرگھر ترنگا' مہم کے تحت ترنگا ریلیاں نکال گئیں۔ اس مہم میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ وادی کشمیر کے حکام کے مطابق، شوپیان، پلوامہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں ترنگا ریلیوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔
اس بیچ سوشل میڈیا پر چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا 'بھارت مقبوضہ کشمیر' میں چند نامعلوم افراد نے پاکستانی پرچم لہرایا۔'
14 اگست 2024 کو سوشل میڈیا پر کئے گئے پوسٹ کا متن:' "#BREAKING: Pakistani flag raised by unknown men in Srinagar, Indian occupied Kashmir." '
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ فیکٹ چیک ٹیم کی تحقیق کے دوران ثابت ہوا کہ کئی سال پرانی تصویر کو حالیہ واقعہ بتاکر دوبارہ وائرل کیا جارہا ہے۔
اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے وائرل تصویر کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں Quora پلیٹ فارم پر کیا گیا پانچ سال پرانا ایک پوسٹ ملا جس میں ہمیں وائرل تصویر کی مکمل تصویر۔ ہم یہ بھی دیکھ سکتے ہیں ریڈ می نوٹ 7 پرو اسمارٹ فون کے کیمرے یہ تصویر کھینچی گئی ہے۔
ہم نے اپنی تحقیق مزید جاری رکھی تو ہمیں پاکستان کے Geo News ٹی وی کا یوٹیوب چینل کا ویڈیو ملا جس کا متن ہے: Geo Headlines - 09 AM 02 June 2019
اس ویڈیو میں 2:12 کے ٹائم اسٹامپ پر ہم @shahnaveid نامی X یوزر کا ایک ٹوئیٹ دکھایا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے، Live from Jamia Masjid, Srinagar
Love for Pakistan #ShabeQadr #Kashmir #Pakistan
لہذا ہم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ سوشل میڈیا پر چند صارفین پانچ سال پرانی تصویر کو بھارت کی حالیہ یوم آزادی پر پاکستانی پرچم لہرائے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سے پتہ چلا کہ وائرل تصویر پرانی ہے اور محض عوام کو گمراہ کرنے کیلئے دوبارہ شئیر کی جارہی ہے۔