فیکٹ چیک: عراق میں دھماکے کا پرانا ویڈیو پلوامہ حملے کے اوریجنل ویڈیو کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

چند روز قبل بھارت میں پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کی چھٹویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر عراق کا بم حملے کا ایک دل دہلا دینے والا پرانا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ یہ پلوامہ حملے کا اوریجنل ویڈیو ہے;

Update: 2025-02-17 18:22 GMT
فیکٹ چیک: عراق میں دھماکے کا پرانا ویڈیو پلوامہ حملے کے اوریجنل ویڈیو کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل
  • whatsapp icon

14 فروری کو پلوامہ دہشت گرد حملے کی چھٹیویں برسی منائی گئی۔ وادیٔ کشمیر کے لیتہ پورہ پلوامہ میں اس دن ایک خودکش حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے چالیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ اسکے بعد بھارت نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک انجام دئے جن میں کئ انتہا پسند مارے گئے۔

لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے تعزیتی پروگرام منعقد کیا گیا اور مہلوک سپاہیوں کو خراج پیش کی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شہید فوجیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھے اپنے پوسٹ میں ان جانباز فوجیوں کو خراج پیش کیا اور یہ بھی کہا کہ آنےوالی نسلیں انکی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔

اس بیچ، سوشل میڈیا پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ یہ حقیقی ویڈیو ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہیکہ ایک کار [دہشت گردوں کی] ایک فوجی ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دیتی ہے اور اسکے بعد ایک بڑا دھماکہ ہوتا ہے۔

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔



فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کو فرضی پایا۔

ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس اخذ کرکے انہیں گوگل ریورس امیج سرچ ٹول سے گذارا تو ہمیں 14 فروری 2023 کو زی نیوز ہندی کی ویب سائیٹ پر وائرل ویڈیو کو پایا جسے دکھا کر یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ یہ مبینہ طور پر پلوامہ حملے کا ویڈیو ہے۔


سرچ کے دوران ہمیں فیس بک پر 'آئی لو پنجاب' نامی پیج پر یہ ویڈیو ملا جو 2019 میں پلوامہ حملے کے دو دن بعد ہی پوسٹ کیا گیا تھا۔

Full View

اسی سال ایک اور ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں پلوامہ حملہ جزوی طور پر ریکارڈ ہوا ہے۔ گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد سے سرچ کرنے پر واضح ہوگیا کہ یہ پلوامہ حملہ کا نہیں بلکہ اس حملے سے ایک روز قبل ترکی کی سرحد گذرگاہ پر شام کی چیک پوائنٹ پر کئے گئے حملہ کا ویڈیو ہے۔

جب ہم نے مزید سرچ کیا تو ہمیں یوٹیوب کے 'کریس سی' چینل پر 25 نومبر 2007 کو پوسٹ کیا گیا ویڈیو ملا جو وائرل ویڈیو کی اثاث ہے۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں لکھا گیا ہیکہ 'عراق میں آئی ای ڈی دھماکہ'۔ اسی ویڈیو کو 2008 میں یوٹیوب پر اور پھر 2009 میں ملٹری ڈاٹ کام  ویب سائیٹ پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔

Full View

تحقیق اور میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ ثابت ہوگیا کہ وائرل ویڈیو دراصل عراق میں ہونے والے ایک خوفناک حملے کا ویڈیو ہے جسے پلوامہ حملے کی برسی پر گمراہ کن دعوے کے ساتھ شئیر کیا جارہا ہے۔ لہذا وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر حملے کا حقیقی ویڈیو
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News