Fact Check: جگن نے طنزیہ انداز میں 'جئے چندرا بابو' کے نعرے لگائے

2018 کا ایک وائرل ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی ایک عوامی جلسہ میں اپنے سیاسی حریف چندرا بابو نائیڈو کی تعریف میں جوش و خروش سے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں

Update: 2024-06-04 15:00 GMT

آندھرا پردیش اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی منگل کو ہوئی۔ ریاست میں ٹی ڈی پی، جن سینا اور بی جے پی اتحاد کو اکثریتی نشستوں پر کامیابی ملنے پر ٹی ڈی پی کارکنوں کو جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس بیچ، جگن موہن ریڈی کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ تلگو دیشم پارٹی کی کامیابی کا انہیں اندازہ ہوگیا تھا اسلئے وہ جئے چندرا بابو کے نعرے لگا رہے ہیں۔



فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے، جگن نے 2018 میں پرجا سنکلپ یاترا کے دوران ایک عوامی جلسے میں طنزیہ انداز میں 'جئے چندرا بابو' کا نعرہ لگایا تھا۔

اس دعوے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کو سرچ کیا، تو ہمیں پتہ چلا کہ وائی ایس آر کانگریس کے یوٹیوب چینل نے ایک عوامی جلسے میں 'وائی ایس جگن کہتے ہیں 'جئے چندرا بابو جئے چندرا بابو' کے عنوان سے ایک طویل ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ یہ ویڈیو 30 دسمبر 2018 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔

Full View

انگریزی پورٹل Tupaki.com کے مطابق وزیر اعلیِ جگن نے سریکاکولم ضلع کے پلاسا میں پرجا سنکلپ یاترا کے دوران اپنی تقریر کے دوران تبصرہ کیا کہ 'چندرا بابو نائیڈو نے 'یووا نیستم کو یووا موسم' بنایا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ انہوں [نائیڈو] نے ہاؤسنگ اسکیم کے لئے مختص 5 لاکھ روپئے کی رقم کا کیا کیا؟ صرف بنیاد رکھی جائے گی اور تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔ گھروں کی تعمیر سے پہلے ہی ان پر اسٹیکر لگائے جائیں گے لہذا ہمیں 'جے چندرا بابو' کا نعرہ لگانا چاہئے۔ کسانوں کو زرعی قرضوں کی معافی کے وعدے کے نفاذ سے پہلے ہی خوشی سے اچھل جانا چاہئے۔ حتٰی کہ انہوں نے ڈواکرا خواتین کو بھی دھوکہ دیا۔ پھر بھی، لوگوں کو یہ کہنا پڑیگا 'جئے چندرا بابو... جئے چندرا بابو۔''

لہٰذا وائرل ویڈیو میں جگن موہن ریڈی کو جئے چندرا بابو کے نعرے لگاتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔ وہ دسمبر 2018 میں سریکاکولم ضلع کے پلاسا میں پرجا سنکلپ یاترا کے دوران چندرا بابو نائیڈو پر طنزیہ تبصرہ کر رہے تھے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  آندھرا پردیش کے موجودہ وزیر اعلی جگن موہن ریڈی 2018 میں ایک عوامی جلسے میں 'جئے چندرا بابو' کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News