Fact Check:کیرلا میں بھیڑ کی جانب سے گھروں پر حملے کے ویڈیو میں دعویٰ گمراہ کن

راہل، نتیش، اکھلیش انہیں بہت زیادہ پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ امن پسند، پیار کرنے والی، معصوم اقلیتیں ہیں جنہیں ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔"

Update: 2023-08-10 09:36 GMT

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیرلا میں ایک بھیڑ گھروں پر سنگباری کررہی ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسلم طبقے کے افراد کی جانب سے ہندووں کے گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں اور مالکان کو دھمکی دی جارہی ہے۔

یہ ویڈیو اس کیپشن کےساتھ شیئر کی جارہی ہے، ’’ کیرلا میں مسلمان ہندووں کے بنگلوں پر سنگباری کررہے اور انہیں یہ بنگلے خالی کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، بالکل کشمیر ماڈل کی طرح۔ یہ کیرلا میں عام سی بات ہے۔ راہل، نتیش، اکھلیش انہیں بہت زیادہ پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ امن پسند، پیار کرنے والی، معصوم اقلیتیں ہیں جنہیں ہندوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔"



اس طرح کے مزید دعوے دیکھنے کے لیے یہاں یہاں کلک کریں۔

فیکٹ چیک:

ریورس امیج سرچ کرنے پر، ہمیں منورما نیوز کا ایک نیوز بلیٹن ملا جو 15 اگست 2016 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا جس میں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے ویڈیوز تھے۔ ویڈیو اس کیپشن کے ساتھ اپ لوڈ کیا گیا تھا، "15 اگست 2016 سے ناداپورم میں 50 سے زیادہ گھروں پر حملہ کیا گیا"۔ ناداپورم کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع کا ایک قصبہ ہے۔

Full View

یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیرلا کا وائرل ویڈیو پرانا ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ناداپورم میں گھروں کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ اس وقت ہوا جب کانگریس، بی جے پی اور سی پی آئی (ایم) کے حامیوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 51 مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں 50 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

سال 2016 میں، دی ٹائمس آف انڈیا اور نیوز منٹ کی شائع نیوز رپورٹ کے مطابق، ناداپورم میں انڈین یونین آف مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے ایک ورکر کی ہلاکت کے بعد کی یہ انتقامی حملے تھے۔ ماتربھومی نے بعد میں رپورٹ کیا ہے کہ سی پی ایم کارکن کو اس قتل میں ملوث پایا گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

واضح طور پر، وائرل ویڈیو 2016 کی ہے یہ واضح ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ IUML کارکنان اپنے ساتھی ممبر کے قتل کے بدلے میں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے گھروں پر حملہ کر رہے ہیں۔

Claim :  Muslim community attacking houses and threatening Hindu owners
Claimed By :  Twitter Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News