Fact Check: سمبل پور کلکٹر اننیا داس کے ڈانس کے دعوے کا گمراہ کن ویڈیو وائرل

'میرے گھر رام آئے ہیں' گانے کی دھنوں پر رقص کرنے والی ایک خاتون کا ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر اس دعوے کے ساتھ گردش کر رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اوڈیشہ کے سمبل پور کی کلکٹر محترمہ اننیا داس ہیں۔;

Update: 2024-01-31 17:30 GMT


'میرے گھر رام آئے ہیں' گانے کی دھن پر رقص کرنے والی خاتون کا ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر اس دعوے کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اوڈیشہ کے سمبل پور کی کلکٹر شریمتی اننیا داس ہے



فیکٹ چیک :

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو میں سمبل پور کی کلکٹر کو نہیں دکھایا گیا ہے۔

اس معاملے کی تحقیق کیلئے جب ہم نے "سمبل پور کلکٹر مسز اننیا داس ڈانس ویڈیو" کے کلیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سرچ کیا تو ہمیں ایک فیس بک پیج پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو ملا جس کے کیپشن میں لکھا تھا "ڈانس ویڈیو: سمبل پور کلکٹر مسز اننیا داس (آئی اے ایس) کا شاندار ڈانس پرفارمنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

سمبل پور کی کلکٹر مسز اننیا داس اس ویڈیو کے ٹویٹ کو دوبارہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 'واقعی ایک اچھی پرفارمنس، افسوس کہ میری نہیں'۔

اس دعوے کی مزید تحقیق کیلئے پھر ہم نے وائرل ویڈیو سے اخذ کردہ کلیدی فریمس کی مدد سے اس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو مردولا مہاجن نامی یوٹیوب چینل سے لیا گیا ہے۔

اس چینل پر ہمیں بتاریخ 8 جنوری 2024 کو پوسٹ کیا گیا ڈانس کا ویڈیو بھی ملا جس کا عنوان تھا "میرے گھر رام آسان ڈانس کوریوگرافی"۔ hy #meregharramaayehain #easydancesteps #jubinnautiyal #ayodhya” اس ویڈیو کی تفصیل میں لکھا ہے کہ 'Dance by: Mradula Mahajan'

Full View

یہی ویڈیو فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی شائع ہوئی تھی۔ انکے انسٹاگرام پورفائیل کے بائیو میں لکھا ہیکہ وہ ایک پیرنٹ ہیں اور مشغلے میں انہوں ڈانس اور پکوان کرنا پسند ہے۔

انہوں نے اسی لباس میں ایک اور ڈانس ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔

اس سے پتہ چلا ہیکہ 'میرے گھر رام آئے ہیں' گانے پر ڈانس پرفارمنس کا وائرل ویڈیو سمبل پور کی کلکٹر اننیا داس کا نہیں ہے۔ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  The video shows a dance performance by Sambalpur collector Mrs Ananya Das (IAS)
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News