Fact Check: سوشل میڈیا پر 500 روپئے کی نوٹ میں لارڈ رام کی تصویر شامل کرکے ترمیم شدہ کرنسی نوٹ کی تصویر کی جارہی ہے وائرل

وائرل تصویر میں 500 روپئے کے نئے نوٹ میں لال قلعہ کی جگہ رام مندر اور گاندھی کی تصویر کی جگہ لارڈ رام کو ایڈیٹ کرکے دعویِ کیا جارہا ہیکہ 22 جنوری کو حکومت یہ نئی کرنسی نوٹ جاری کریگی

Update: 2024-01-22 06:45 GMT


ایودھیا میں رام مندر کا 22 جنوری 2024 کو افتتاح کیا جارہا ہے اور لارڈ رام کی مورتی کی پوجا کی جائے گی۔ اس تقریب میں کئی سیاست دان اور مشہور شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ اس بیچ اس تقریب سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی ساری فرضِی جانکاری پھیلائی جارہی ہے.

ان دنوں سوشل میڈیا پر 500 روپئے کے نوٹ کی ایک تصویرشئیر کی جارہ ہے جس میں مہاتما گاندھی کے بجائے لارڈ رام اور لال قلعہ کے بجائے رام مندر کی تصویر کو شامل کرتے ہوئے اس تصویر کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے کہ اس میں 500 روپئے کا نیا نوٹ دکھایا گیا ہے جو 22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں لارڈ رام کی تقریب کے موقع پرجاری کیا جائے گا۔

اس تصویر کے ساتھ شیئر کیے گئے کیپشن میں لکھا ہے کہ۔ Major Braking: Now the 500 code note, will have a picture of Sriram Mandir instead of Red Fort. JAY SHREE RAM

" بڑی خبر: اب 500 کوڈ نوٹ میں لال قلعہ کے بجائے شری رام مندر کی تصویر ہوگی۔ جے شری رام "

Full View


کچھ صارفین نے اس تصویر کو الگ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ वोट के लिए [ووٹ کیلئے] اب 22/01/2024 کو 500 روپئے کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ 500 روپئے کے نوٹ میں ترمیم کرتے ہوئے اس میں لارڈ رام اور رام مندر کو شامل کیا گیا اور مسخ شدہ کرنسی نوٹ کو شئیر کیا جارہا ہے۔

جب ہم نے وائرل نیوز کے کلیدی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 500 روپئے کے نئے نوٹ کی اجرائی کے بارے میں کوئی قابل اعتبار نیوز رپورٹ نہیں ملی۔

پھر ہم نے PIB اور PMO کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سرچ کئے، لیکن اس ضمن میں ہمیں کوئی سرکاری اعلان نہیں ملا کہ حکومت ہند نے 500 روپئے کے نوٹ پر رام مندر کی تصویر چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔


RBI کی ویب سائٹ پر بھی ہمیں ایسا کوئی اعلان نہیں ملا۔ آر بی آئی نے تازہ ترین 500 روپئے کا نوٹ سال 2016 میں جاری کیا تھا۔ اس وقت وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی (نئی) سیریز (ایم جی این ایس) کو متعارف کرایا تھا۔

آر بی آئی کی ویب سائٹ، جس میں 500 روپئے کے نوٹ کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے، میں کہا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں 500 روپئے کے نوٹ کے پیچھے بھارتی ثقافتی ورثہ کی نشانی لال قلعہ کو بھارتی پرچم کے ساتھ دکھایا گیا ہے، جو قومی ورثہ کے مقام کو ظاہر کرتا ہے۔ نوٹ کا بنیادی رنگ اسٹون گرے ہے۔ نوٹ کے اوپری حصہ اور پیچھے دونوں جانب دیگر ڈیزائن اور جیومیٹرک شکلیں بنائی گئی ہیں جو نوٹ کے مجموعی رنگ کو مدنظر رکھ کر ڈیزائین کی گئی 


لہٰذا وائرل ہونے والی تصویر حقیقی نہیں بلکہ اسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے کہ لارڈ رام اور رام مندر کی تصاویر کے ساتھ 500 روپئے کا نیا نوٹ جاری کیا جارہا ہے۔

Claim :  Viral image shows new 500 rupee notes with Red Fort replaced with Ram Mandir and image of Gandhi replaced with Lord Ram, to be issued on 22/01/2024
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News