Fact Check: مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ برفانی پھولوں کی تصویریں کی جارہی ہیں وائرل

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اس جھوٹے دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں کہ یہ برفانی پھول شمال مشرقی چین میں دریائے سونگ ہوا کی سطح پر بنے ہیں، جوکہ سچ نہیں ہے۔

Update: 2024-01-22 07:00 GMT


برفانی پھول دراصل پھول نما برف کی قلمیں ہوتی ہیں، جو کم درجہ حرارت کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ موسم سرما میں دریاؤں میں قدرتی شاہکاروں کے مشاہدہ کا وقت ہوتا ہے۔ شمال مشرقی چین میں دریائے سونگ ہوا کے پانی کی سطح پر برفانی پھولوں کے وجود میں آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پراسکی والی چند تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

شمالی امریکہ کے گریٹ لیکس علاقے میں برفانی پھولوں کی تشکیل کا خوبصورت قدرتی منظر دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ جب خطے کا درجہ حرارت منجمد درجہ حرارت کی سطح سے نیچے گر جاتا ہے، تو یہ دریا میں برف کی تہہ کے نیچے غیر منجمد پانی کو اوپر کی طرف ڈھکیلتا ہے، جس سے تہہ میں چھوٹی دراڑیں پیدا ہوتی ہیں۔ پھر، ان دراڑوں سے جو تھوڑا بہت پانی اوپر آتا ہے باہر کے اقل ترین درجہ حرارت کے سبب فوری فوری طور پر منجمد ہوجاتا ہے، تو نتیجے میں بے ترتیب شکلوں کی بہت ساری برف کی لطیف پرتیں بن جاتی ہیں۔ جیسے جیسے یہ پرتیں جمع ہوتی جاتی ہیں ان میں حیرت انگیز جیومیٹرک شکلیں بنتی چلی جاتی ہیں۔ اور انسان خدا کی حیرت انگیز قدرت کا مظہر دیکھ کر ششدر رہ جاتا ہے.


جنوری 2023 میں این ڈی ٹی وی ودیگر میڈیا کے اداروں نے ان تصاویرکو شیئر کیا تھا۔ یہ تصاویر جنوری 2023 میں وائرل ہوئی تھیں اور جنوری 2024 میں دوبارہ وائرل کی جارہی ہیں۔

فیکٹ چیک:

وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں۔

اس دعوے کی تحقیق کے سلسلے میں جب ہم نے چین کی دریائے سونگ ہوا پر برفانی پھولوں کے بارے میں گوگل سرچ کیا تو ہمیں پیپلز ڈیلی، چین کا ایک فیس بک پیج ملا جس میں ہمیں دسمبر 2022 میں شیئر کردہ پوسٹ ،ملا جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ “Frost flowers, flower-shaped ice crystals, cover the surface of Songhua River in NE China's Heilongjiang.”

ترجمہ۔ "شمال مشرقی چین کے ہیلونگ جیانگ میں دریائے سونگہوا کی آبی سطح منجمد پھول، پھولوں کی شکل کی برفانی قلموں سے ڈھنپ چکی ہے۔"

Full View

اس کی مزید تحقیق کیلئے ہم نے 'Is it AI' اور Illuminarty جیسے اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کا استعمال کیا تو ہم نے پایا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں۔



 



 Snopes.com نامی معروف فیکٹ چیک سائیٹ نے جنوری 2024 میں اس دعوے کی تردید کی تھی جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں۔

لہذا ، وائرل تصاویر قدرتی شاہکار نہیں ہیں بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں۔ اس تصویر میں شمال مشرقی چین میں دریائے سونگ ہوا پر برفانی پھول نہیں دکھائے گئے ہیں۔ اور یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔

Claim :  Viral images shared show ice flowers in the Songhua River in Northeast China
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News