Fact Check: کیرلہ کانگریس کے میڈیا انچارج نے گائے پر گولی چلاکر پرینکا گاندھی کی جیت کی خوشی منائی؟ جانئے سچائی
سوشل میڈیا پر گائے کو بندوق سے گولی مارنے کا ویڈیو فرقہ وارانہ بیانئے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے کہ ملزم شخص کیرلہ کانگریس کا مسلم ممبر ہے۔;
بھارت میں گائے کے معاملے کی حساسیت کا اس بات سے اندازه لگایا جاسکتا ہے کہ حالیہ دنوں میں راجستھان کے ریاستی وزیر جورارام کماوت نے کہا کہ اب سے ریاست میں گائے کو 'آوارہ' نہیں کہا جائے گا۔ انہوں کہ اسکے بجائے مویشیوں کے لیے 'نراشیت' (بے آسرا) کی اصطلاح استعمال کی جائے گی۔ ریاستی وزیر نے مزید کہ کہ گائَے اور دیگر مویشیوں کیلئے 'آوارہ' اصطلاح کا استعمال ان کی 'توہین' اور 'غیر مناسب' مانی جائیگی۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک نوجوان کو سفید گائے پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ:
Congress party has crossed all limits of hatred towards Hindus. This person named Md. Mujahid Islam is the "media in-charge of Kerala Congress".
The height of hatred for Hindus is that he sacrificed a cow by shooting it for Priyanka Gandhi's victory in Wayanad.😡😡
Share this video so much that it reaches the Home Ministry of India and he gets arrested.
ترجمہ: "کانگریس پارٹی نے ہندوؤں سے نفرت کی تمام حدیں پار کر دی ہے۔ محمد مجاہد اسلام نامی یہ شخص 'کیرالہ کانگریس کا میڈیا انچارج' ہے۔
انہوں نے ہندوؤں سے نفرت کی انتہا کردی۔ پرینکا گاندھی کی وائناڈ سے رکن پارلیمان منتخب ہونے کی خوشی میں گائے کو گولی مار کر قربان کر دیا۔
اس ویڈیو کو اتنا شیئر کریں کہ یہ وزارت داخلہ تک پہنچ جائے اور اس شخص کو گرفتار کرلیا جائے۔"
ایڈوکیٹ آدتیہ آنند نامی ایکس یوزر _SanataniAditya نے اس ویڈیو کو شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیو کوایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا، قریب 4ہزار مرتبہ پسند اور 4 ہزار سے زائد بار دوبارہ شئیر کیا گیا ہے۔وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
سوشل میڈیا پر وائرل دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی وڈرا نے حالیہ دنوں میں منعقده ضمنی انتخاب میں ویاناڈ لوک سبھا حلقہ سے چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے جمعرات کے دن لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپنے ہاتھوں میں آئین کی نقل تھامے بطور رکن پارلیمان حلف اٹھایا۔
ہم نے اپنی گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس سرچ کئے تو ہمیں مئی 2024 کا ایک ٹوئیٹ ملا۔ جس میں بتایا گیا ہیکہ " عیسائیوں کے خلاف ہندوں کے جرائم کا انتقام لینے کیلئے منی پور کے عیسائیوں نے "ہندو دیوتا" مانے جانے والی گائے کو بے رحمی سے قتل کردیا۔
ہم نے دیگر وائرل ویڈیوز کے تبصرے ملاحظہ کیا تو ہمیں موہیت راج دوبے نامی ایکس یوزر کا ہندی میں لکھا تبصرہ ملا جس میں انہوں نے لکھا کہ " منی پور میں ایک عیسائی کوکی دہشت گرد نے ہندوؤں کا مذاق اڑانے کے لیے گائے کے سر پر دو بار گولی چلائی اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔ "
اس جانکاری کی مدد سے جب ہم نے اس کا انگریزی ترجمہ کرکے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 9 مئی 2024 کا شائع کردہ منی پور کا 'دی سنگائی ایکسپریس' نیوز پورٹل پر ایک مضمون ملا۔ اس میں بتایا گیا ہیکہ سونندا رائے نامی ایکس یوزر نے لکھا کہ "عیسائی کوکی ملی ٹنٹ نے منی پور میں ہندووں کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک گائے کے ماتھے پر دومرتبہ گولی چلائی۔ کوکی دہشت گرد مئیتی کسانوں کے ہزاروں مویشیوں کا قتل کررہے ہیں۔ گائے کو ہلاک کرنا جرم ہے اور یہ لوگ اس جرم کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔"
7 مئی 2024 کے 'دی فری پریس جرنل' کے آرٹیکل میں بھی کم وبیش یہی جانکاری دی گئی ہے۔ اس مضمون میں شامل PETA India کی ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہیکہ 'اس معاملے میں پیٹا کی ٹیم منی پور پولیس کی سائبر کرائم سیل سے ملکر کام کررہی ہے۔ معاملے کی توثیق کے بعد متعلقہ ضلعی پولیس کی مدد سے ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائیگا اور ضروری کارروائی کی جائیگی۔'