Fact Check:چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ کی کمّا برادری کے نام کوئی خط نہیں لکھا

چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ میں کمّا برادری کو خط نہیں لکھا ہے۔ تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے 30 نومبر 2023 کو ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Update: 2023-11-15 09:30 GMT


تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے 30 نومبر 2023 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔سال 2014 میں ریاست کے قیام بعد یہ پہلا موقع ہے جب پارٹی تلنگانہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔
اس بیچ، سوشل میڈیا پرشئیر کئے جانے والے ایک خط ہے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹی ڈی پی سربراہ اور سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کمّا برادری کے نام خط لکھا ہے اور برادری کے ووٹروں سے آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

کئی صارفین نے تیلگو زبان میں لکھے خط کو اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے - *కమ్మ సామాజిక వర్గానికి చంద్రబాబు లేఖ* - ترجمہ : اس دعویٰ کے ساتھ یہ خط وائرل کیا جارہا ہے ' کمّا کمیونٹی کے نام چندرا بابو نائیڈو کا خط'



Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ چندرا بابو نائیڈو نے کمّا برادری کے نام ایسا کوئی خط نہیں لکھا تھا۔

تلگو دیشم پارٹی نے آفیشئیل سوشل میڈیا ہینڈل پرایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خط جعلی ہے۔
జగన్ కి ఓటమి భయం ఏ స్థాయిలో ఉందో ఈ ఫేక్ లెటర్ చెబుతోంది. కుల అహంకారంతో విర్రవీగే జగన్ రెడ్డి... రాజకీయ ప్రయోజనాల కోసం అదే కులాలను రెచ్చగొడతాడు.
ప్రజలారా! ఈ ఫేక్ గాళ్ళ మాటలను, చేతలను నమ్మకండి.
ترجمہ: 'اس فرضی خط سے ظاہر ہوتا ہے کہ جگن اپنی پارٹی کی شکست کے کو لیکر کتنے فکرمند ہیں۔ جگن ریڈی، جو اپنی ذات پر فخر کرتے ہیں... وہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے ذات پات کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں۔ لوگو! ان فرضی لوگوں کے قول و فعل سے دور رہیں۔'
تلگو زبان میں شائع خبروں کے مطابق تلگو دیشم پارٹی کے رہنماؤں نے سائبر پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی خط پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ تلگودیشم لیڈر پروفیسر ترونگری جیوتسنا نے حیدرآباد سائبر کرائم ڈی سی پی کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملے میں شکایت درج کرائی ہے۔ تلگودیشم سربراہ کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل خط دراصل فرضی خط ہے۔
اس لئے، چندرا بابو نائیڈو کے نام سے وائرل کیا جانے والا خط، جس میں لوگوں سے نومبر 2023 میں ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی ہے، جعلی ہے اور یہ دعویٰ بھی غلط ہے۔
Claim :  A letter circulating on social media purportedly written by TDP chief Chandrababu Naidu appealing to the Kamma community to support Congress in the Telangana assembly elections turned out to be fake.
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News