Fact Check: کیچڑ میں پھنسے کتے اور پلّوں کا وائرل ویڈیو وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کا نہیں

وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کتے اور اس کے دو پلّوں کو بازیاب کیا گیا

Update: 2024-08-08 16:08 GMT

 کیرالہ کے وائناڈ میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ علاقہ میں شدید بارش کی وجہ سے بھاری زمینی تودہ کھسک کر آبادی پرآگرا۔ 2019 کے بعد کیرالہ کے پہاڑی علاقے میں دوسری مرتبہ لینڈ سلائیڈنگ سے ایسی تباہی مچی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلسل انتباہ کے باوجود علاقہ میں بے لگام تعمیرات، سیاحتی مقامات، رابطہ سڑکیں، سرنگیں اور کھدائی کی سرگرمیاں جاری رہیں۔

اس دوران کیچڑ میں پھنسے ایک کتے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کتا اپنے دو پلّوں کے ساتھ زمینی تودہ کھسکنے اور بارش کے سبب ہونے والے کیچڑ میں پھنس گیا تھا اور ریسکیو ٹیم نے اسے بچایا۔ ویڈیو کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے: "ریسکیو ٹیم کو ہمارا سلام.... کیرالہ کے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کتے اور اس کے دو پلّوں کو بچالیا گیا۔


Full View

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ حالانکہ یہ ویڈیو کیرالہ کا ہے، لیکن یہ حالیہ سانحہ کا نہیں ہے۔ حالیہ وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران کتوں کو بچانے کا واقعہ نہیں پیش آیا۔

اس دعوے کی تحقیق کے دوران، جب ہم نے اس کے کلیدی فریمس کا گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ، ہمیں اکتوبر 2023 میں پوسٹ کردہ ایک ریڈٹ پوسٹ ملا۔

اس واقعے کو Newsflare.com نامی ویب سائٹ پر بھی رپورٹ کیا گیا تھا۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ویڈیو 15 اکتوبر 2021 کو نیشنل ہائی وے 966، پالکڑ، بھارت میں بنایا گیا تھا۔ ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہیکہ: "بھارتی ریاست کیرالہ میں حال ہی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک کتے اور اس کے دو پلّوں کو بچالیا گیا۔ مقامی لوگوں نے 15 اکتوبر کو پالکڑ ضلع میں ایک دکان کے پیچھے پلّوں کی ماں کو کیچڑ میں گردن تک پھنسے پایا تھا۔ دو دن قبل ہوئی بھاری بارش کی وجہ سے پہاڑ کے کنارے سے کئی ٹن مٹی کا تودہ کھسک کر نیچے آگیا تھا۔ جانوروں کو بچانے والا ایک شخص موقع پر پہنچا اور گردن تک کیچڑ میں پھنسی کتیا کی بازیابی کے لئے اس کے ارد گرد کھدائی کی۔ اس کے بعد امدادی کارکنوں نے اس کے دو پلّوں کو قریب ہی کیچڑ میں پایا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ کتے دو دن سے وہاں بغیر کھانے یا پانی کے پھنسے ہوئے ہوں گے۔ کہا جاتا ہے کہ بازیاب جانور صحت یاب ہو رہے ہیں۔"

دی نیو انڈین ایکسپریس میں شائع ایک مضمون کے مطابق، پالکڑ-ملاپورم سرحد پر کمارانیلور کے قریب کانجی رتنی میں تین دن تک بھاری بارش کے بعد معمولی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ایک دکان کے پیچھے کیچڑ تلے دبے رہنے کے بعد ایک کتیا اور اسکے دو پلّوں کو مقامی لوگوں نے آخر کار بچا لیا۔

دی نیوز منٹ کے مطابق، پالکڑ ضلع میں ہلکی سی لینڈ سلائیڈنگ میں کتیا اور اس کے دو پلّے کیچڑ تلے دب کر رہ گئے۔ کمارانیلور کے کانجی رتنی کے قریب سرحدی گاؤں پالکڑ ملاپورم میں لینڈ سلائیڈنگ کے تین دن بعد انہیں بچایا گیا۔ ایک فیملی نے جانوروں کو بچانے والے ایک شخص کی مدد سے کیچڑ میں پھنسی کتوں کو بچالیا۔

لہٰذا وائرل ویڈیو میں وائناڈ لینڈ میں حالیہ سلائیڈنگ میں پھنسے کتے کو نہیں دکھایا گیا ہے۔ یہ واقعہ اکتوبر 2021 میں کیرالہ کے پالکڑ میں پیش آیا تھا۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ سے ایک کتے اور اس کے دو پلّوں کو بازیاب کیا گیا
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News