Fact Check: چندرا بابو نائیڈو کی برہمی کا ویڈیو جھوٹے دعوے کے ساتھ کیا گیا وائرل

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمپر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں چندرا بابو نائیڈو کومبینہ طور پر مودی کابینہ کی حلف برداری تقریب سے پہلے این ڈی اے رہنماؤں پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے

Update: 2024-06-22 14:45 GMT

بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائینس (این ڈی اے) کے رہنما نریندر مودی نے مسلسل تیسری مرتبہ بھارت کے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ حالیہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ اتحادی پارٹیوں تیلگو دیشم پارٹی اور جن سینا کے ساتھ ملکر بھگوا پارٹی آندھرا پردیش میں 21 لوک سبھا نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی جو مرکز میں تشکیل حکومت کے لئے اہمیت کی حامل رہی۔ وزیراعظم مودی نے 12 جون 2024 کو چندرا بابو نائیڈو کی آندھرا پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی دونوں تقریبات مرکز اور آندھرا پردیش میں بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے سرانجام دی گئی۔

اس درمیان چندرا بابو نائیڈو کا ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں انہیں اپنا آپا کھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ تیلگو زبان میں اونچی آواز میں کچھ کہتے ہوئے عمارت سے باہر نکل رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ مودی حکومت کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے این ڈی اے کے رہنماؤں پر برس پڑے۔

اس ویڈیو کے ساتھ شامل ہندی کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ :"حلف لینے سے پہلے ہی نائیڈو کی این ڈی اے اتحاد سے ناراضگی"۔وائرل ویڈیو میں ہم نائیڈو کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ اگر انہیں اپنی بات رکھنے کی بھی اجازت نہیں ہے تو ان کا وہاں رکنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ اور وہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہی لوٹیں گے۔

Full View

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو پرانا ہے۔

جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کو سرچ کیا اور گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات میں ان ٹی ڈی پی کی شاندار کامیابی کے بعد پچھلے کچھ دنوں سے یہ وائرل ویڈیو خوب شیئر کیا جارہا ہے۔ చంద్రబాబు శపధం నెరవేరింది

ترجمہ: اس کا مطلب یہ ہے کہ ''چندرا بابو نائیڈو نے جو عہد لیا تھا وہ پورا ہو گیا '

Full View

ہم نے پایا کہ ٹی وی 5 نیوز نے 19 نومبر، 2021 کو اس کیپشن کے ساتھ یہ وائرل ویڈیو شیئر کیا تھا۔ UNSEEN VIDEO: TDP chief Chandrababu Naidu Challenge in Andhra Pradesh Assembly | TV5 News ڈیجیٹل

Full View

اسے وی 6 نیوزکے تیلگو یوٹیوب چینل نے بھی ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ Chandrababu Naidu sensational decision in AP assembly’ on November 19, 2021.

Full View

firstpost.com کے مطابق نائیڈو نے الزام لگایا کہ اس وقت کی برسراقتدار وائی ایس آر سی پارٹی مسلسل ان کی توہین کر رہی ہے۔ سابق چیف منسٹر نے ایوان میں زرعی شعبے پر مختصر مباحثے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد اپنی مایوسی کا یوں اظہار کیا۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے چیمبر میں اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ ملاقات کی، اور اس دوران وہ مبینہ طور پر رو پڑے۔ ٹی ڈی پی اراکین اسمبلی نائِیڈو کو روتا دیکھ کر دنگ رہ گئے اور انہیں تسلی دی، اور پھر سبھی اراکین اسمبلی ایوان میں لوَٹ آئے۔ پھر چندرا بابو نے اپنا فیصلہ سنایا تاہم یہ بات ایوان کے ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کے بعد انہوں نے برہمی کے انداز میں ایوان سے واک آوٹ کیا۔

لہٰذا وائرل ویڈیو نومبر 2021 کا ہے جس وقت چندرا بابو نائیڈو برسراقتدار وائی ایس آر سی پی رہنماؤں کے رویے سے مایوس ہو گئے تھے اور اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔ یہ ویڈیو حالیہ نہیں ہے اور اس کا این ڈی اے حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  وائرل ویڈیو میں مودی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے قبل چندرا بابو نائیڈو کی این ڈی اے رہنماؤں پر برہمی دکھائی گئی
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News