Fact Check: لوک سبھا اسپیکر کی بیٹی انجلی نے کیا مسلمان سے شادی رچائی؟ جانئے سچائی
لوک سبھا اسپیکر کی بیٹی انجلی برلہ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گمراہ کن دعویٰ کیا جارہا ہیکہ دولہا مسلمان ہے۔
گذشتہ سال لوک سبھا اسپیکر اوم برلہ کی بیٹی انجلی برلہ پہلی کوشش میں ہی یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے کے دعوے کو لیکر سرخیوں میں تھی۔ سوشل میڈیا پر دعوے کئے گئے تھے کہ انہوں نے اپنے والد کے اثرورسوخ کا بے جا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی امتحان یا انٹرویو کے سیول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ان دعووں کے بعد، انجلی نے دہلی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا معاملہ درج کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمس سے ان فرزی دعووں کو حذف کرنے کی مانگ کی تھی۔ ان کی عرضی پر سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے ایکس [سابقہ ٹوئیٹر] اور گوگل کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ 24 گھنٹوں کے اندر انجلی برلہ سے متعلق والد کا پوزیشن استعمال کرتے ہوئے ایک ہی کوشش میں یو پی ایس سی امتحان پاس کرنے سے متعلق کئے گئے تمام دعووں کو اپنے اپنے پلیٹ فارموں سے ہٹادے۔
اس مرتبہ امکی شادی کو لیکر انجلی برلہ دوبارہ سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر انجلی کی شادی کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد یہ دعوے کئے جانے لگے ہیں کہ انہوں نے ایک مسلم نوجوان سے شادی کی ہے۔
भक्तों को नया जीजा मुबारक लोकसभा अध्यक्ष ओम बिरला की बेटी "अंजलि" व #मोहम्मद "अनीस" ने रचाया विवाह… #मोहम्मद अनीस" कोटा की बिजनेस फैमिली से ताल्लुक रखते हैं…
ترجمہ: "بھکتوں کو نیا جی جا مبارک۔ لوک سبھا اسہیکر اوم برلہ کی بیٹی 'انجلی' نے محمد 'انیس' سے شادی کرلی ہے۔ محمد انیس کو کوٹہ کے تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔"
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے پایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انجلی برلہ کی شادی سے متعلق کئے جارہے دعوے گمراہ کن ہیں۔
ہم نے اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے انجلی برلہ کے نام سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں انکی شادی سے متعلق کئی ایک نیوز آرٹیکلس ملے۔
خبررساں ادارہ پی ٹی آئی کے مطابق، اوم برلہ کی بیٹی انجلی برلہ نے کوٹہ کے تاجر گھرانے سے تعلق رکھنے والے انیش سے منگل [ 13 نومبر 2024] کو کوٹہ میں شادی رچائی۔
بالی ووڈ شادیس ڈاٹ کام کے مطابق، انیش رجنی ایک سندھی تاجر ہیں اور ان کا گھرانہ تیل کا کاروبار کرتا ہے۔ انیش، رجنی پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ، دھنیش ٹریڈ وینچرس پرائیویٹ لمیٹیڈ اور آرک ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنیوں کے ڈائیریکٹر ہیں۔
اس رپورٹ میں آگے بتایا گیا ہیکہ انیش اور انجلی دونوں نے ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور انکی بچپن کی دوستی بعد میں محبت اور پھر شادی میں تبدیل ہوگئی۔
ان میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر یہ واضح ہوجاتا ہیکہ انجلی کی شادی کسی مسلمان سے نہیں بلکہ سندھی تاجر انیش رجنی سے ہوئی۔ لہذا، سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں انجلی نے مسلمان سے شادی کرلینے کا دعویٰ گمراہ ثابت ہوا۔