Fact Check: این ڈی ٹی وی کے نام سے شائع کردہ پول آف پولس فرضی ہے

این ڈی ٹی وی کے ذریعہ سروے آف پول شائع نہیں کیا گیا تھا ،اور یہ فرضی ہے ۔ بھارت راشٹرا سمیتی 2014 سے تلنگانہ میں برسراقتدار ہے۔

Update: 2023-12-05 09:30 GMT


بھارت راشٹرا سمیتی [BRS] 2014 سے تلنگانہ میں برسراقتدار ہے۔ ریاست اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتیں اپنی حکومت بنانے کے لئے خوب جدوجہد کررہی ہیں۔ بڑی سیاسی پارٹیوں نے ریاستی اسمبلی کی کل 119 نشستوں کے لئے اپنے اپنے امیدوار کھڑا کئے تھے۔
اس بیچ NDTV کی جانب سے کئے گئے ایگزٹ پول سروے کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دکھائے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس بی آر ایس کے مقابلے میں انتخابات میں زور پکڑرہی ہے۔ اس تصویر میں کئی تنظیموں NDTV پول آف پولس، ABP-CVoter ، دی ساؤتھ فرسٹ وغیرہ کے ذریعہ شائع کردہ ایگزٹ پول سروے دکھائے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں ہر پارٹی کو کتنی نشستیں ملنے والی ہیں۔
اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے "بریکنگ: NDTV پول آف پولس، تلنگانہ میں کانگریس کی اکثریت ظاہر کرتا ہے! کے سی آر حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر حکومت مخالف لہر کے بیچ ، زیادہ تر سروے، بی آر ایس کے لئے ایک بڑے جھٹکے کا اشارہ دیتے ہیں۔ آج کا NDTV ٹریکر75 نشستوں کے ساتھ کانگریس کی تاریخی جیت کی پیش گوئی کرتا ہے ۔ #TelanganaElections#NDTVPolls #CongressVictory


Full View

Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ NDTV نے ایسا کوئی ایگزٹ پول شائع نہیں کیا۔
جب ہم نے NDTV کی ویب سائٹ پر NDTV پول آف پولس سے متعلق سرچ کیا تو ہمیں ادارے کی طرف سے شائع کردہ ایسا کوئی ایگزٹ پول نہیں ملا۔
پھر ہم نے NDTV کے ذریعہ شائع کردہ سوشل میڈیا پوسٹس کی چھان بین کی تو ہمیں ایک پوسٹ ملا جس میں کہا گیا تھا کہ NDTV نے #Telangana2023 سے متعلق ایسا کوئی پول آف پول نہیں کیا ہے۔ براہ مہربانی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔
کچھ ٹوئٹر صارفین نے بھی ایک پوسٹ شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا ہے: 'کانگریس ترجمان: NDTV پول آف پولس کے مطابق، کانگریس تاریخی جیت حاصل کرنے کے قریب ہے!  NDTV: معذرت خواہ ہیں، ہم نے ایسا کوئی سروے نہیں کرایا ہے۔ برائے مہربانی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں"

Latestly.com پر شائع کردہ ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ NDTV کی جانب سے تلنگانہ الیکشن 2023 کے لئے ایک فرضی 'پول آف پولس' مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر وائرل ہو رہا ہے۔ سروے میں بی جے پی اور بی آر ایس سمیت متبادل پارٹیوں کی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس کی زبردست جیت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم خبر رساں ادارے NDTV نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر فرضی ہے۔
اس لئے NDTV نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 کے لئے پول آف پولس کے نام سے کوئی ایگزٹ پول کا نتیجہ جاری نہیں کیا۔ یہ تصویر فرضِی ہے۔
Claim :  The viral image carrying Poll of Polls purportedly published by NDTV, shows Congress getting more seats in Telangana than the ruling BRS party
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News