Fact Check: کملا ہیرس کی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر تبدیل کردہ تصویریں وائرل
سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں نائب صدر کملا ہیرس کو جیفری ایپسٹین کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ سزا یافتہ جنسی مجرم ایپسٹین 2019 میں جنسی اسمگلنگ کے مقدمے کے دوران چل بسا تھا
مریکی نائب صدر کملا ہیرس کی وائرل ہونے والی تصویر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا رہی ہے۔ اس تصویر میں ہیرس، سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ نظر آرہی ہیں، جس نے 2019 میں وفاقی جنسی اسمگلنگ کے الزامات پر مقدمے کے دوران خودکشی کرلی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر کو مختلف دعوؤں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
دعوی 1
ہم نے پایا کہ ایک صارف نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بریکنگ: فیڈرل جج نے جیفری ایپسٹین سے جڑے 150 سے زائد ناموں پر مشتمل لفافے کی مہر توڑنے کا حکم دیا ہے۔ ان ناموں میں سے ایک نام کملا ہیرس ہے"۔
دعوی 2
ایک اور صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں کملا ہیرس اور جیفری ایپسٹین دونوں سوئم سوٹ پہنے ہوئے ہیں اور اپنی تصویر کھنچوارہے ہیں۔
فیکٹ چیک:
ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ پہلی وائرل تصویر ڈیجیٹل طور پر تبدیل کی گئی تھی ، جبکہ دوسری اے آئی سے تیار کی گئی ہے۔
دعوی 1
تحقیق کے دوران ہمیں ایک صارف کا پوسٹ ملا جس میں کملا ہیرس کی اپنے شوہر کے ساتھ تصویر شامل ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ 'نہیں، نہ تو کملا ہیرس اور نہ ہی جو بائیڈن نے کبھی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تصویر کھنچوائی ہے۔ اس معاملے میں آپ کو ان حقیقی تصاویر پر مبنی صریح جعلی تصویریں ضرور مل سکتی ہیں۔'
اگر آپ حقیقی تصویر کا مشاہدہ کریں اور اس کا موازنہ وائرل تصویر سے کریں تو آپ کملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف کے سر کے حصے کو چھوڑ کر باقی تصویر میں مماثلت دیکھ سکتے ہیں۔
ریورس امیج سرچ کے دوران ، ہمیں کملا اور ڈگلس کی تصاویر کی ایک سیریز ملی جو گیٹی تصاویر میں اپ لوڈ کی گئی تھیں۔ یہ تصاویر 17 ستمبر 2015 کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں براڈ میوزیم بلیک ٹائی افتتاحی عشائیہ کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، جس میں ڈگلس ایمہوف اور کملا ہیرس نے 17 ستمبر 2015 کو دی براڈ میں براڈ میوزیم بلیک ٹائی افتتاحی عشائیہ میں شرکت کی۔ (تصویر: جیروڈ ہیرس / گیٹی امیجز)
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر ڈیجیٹل طور پر تبدیل کی گئی ہے۔ اصل تصویر میں کملا ہیرس اپنے شوہر ڈگلس ایمہوف کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔
دعوی 2
چونکہ وائرل تصویر کافی غیر فطری لگ رہی تھی ، لہذا ہم نے اسے اے آئی ڈیٹیکشن ٹول، "ایز ایٹ اے آئی" میں پرکھا۔ اس ٹول کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تصویر 99.53 فیصد طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر حقیقی نہیں ہے۔ یہ 99.53 فیصد مصنوعی ذہانت سے بنائی گئِ ہے۔
لہذا، ہم نے پایا کہ دونوں دعوے جھوٹے ہیں. وائرل تصویر کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ حقیقی تصویر میں کملا ہیرس کو اپنے شوہر ڈگلس ایمہوف کے ساتھ 2015 میں لاس اینجلس میں براڈ میوزیم بلیک ٹائی افتتاحی عشائیہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دوسری تصویر اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔