Fact Check: وائرل ویڈیو میں نوجوان خاتون، پولیس کے ساتھ جارح نظر آرہی ہے، خاتون ذہنی طور پر معذور ہے اور اس کا نشے کی عادی ہونے کا دعویٰ گمراہ کن ہے

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے، کہ یہ خاتون بنگلورو کے کورامنگلا سے تعلق رکھنے والی منشیات کی عادی ہے۔

Update: 2023-10-17 04:30 GMT

منشیات کی لت ان سنگین اور تباہ کن مسائل میں سے ایک ہے جس نے نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ یہ بے شمار ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔ ہندوستان میں بہت سے نوجوان منشیات کے استعمال کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے خود ان کے لیے اور ان کے خاندانوں کے لیے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

دریں اثنا، ایک ویڈیو جس میں ایک نوجوان خاتون کو پولیس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے اور خواتین پولیس کے ذریعہ گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے، سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ پر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے، کہ یہ خاتون بنگلورو کے کورامنگلا سے تعلق رکھنے والی منشیات کی عادی ہے۔

یہ دعویٰ تلگو زبان میں اس طرح ہے : ’’ కోరమంగళలో డ్రగ్ అడిక్ట్ కేసు*! మాదక ద్రవ్యాలకు అలవాటు పడిన కన్న కూతుర్ని సరి చేయడం తమ వల్ల కాదని పోలీసులకు స్వయంగా అప్పగించిన తల్లిదండ్రులు.! తల్లిదండ్రులూ .. మీకు ఎన్ని పనులు ఉన్నా .. దయచేసి మీ పిల్లలపై దృష్టి పెట్టండి. ఆధునికత పేరుతో అనేక పోకడలకు పోతున్న యువత పెడదోవపడుతోంది. ‘‘

Full View
Full View
Full View
Full View

فیکٹ چیک:

دعویٰ گمراہ کن ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون ایک ذہنی طور پر معذور نوجوان خاتون ہے جسے منگلورو کے کدیری کی سڑکوں پر انتہائی جارحانہ انداز میں پکڑا گیا ہے۔

اس وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کی فریم پر جب ہم نے سرچ کا عمل کیا تو ہمیں اس ویڈیو کے تعلق سے چند آرٹیکل ملے۔

Daijiworld.com کا ایک مضمون ظاہر کرتا ہے کہ اس نوجوان لڑکی کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی بھرا رویہ منگلورو کے ایک پولیس اسٹیشن میں پیش آیا ہے اور اس ویڈیو میں نظر آرہی نوجوان لڑکی منشیات کی عادی ہے۔

اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے، سٹی پولیس کمشنر انوپم اگروال نے کہا: ’’محکمہ ایکسائز کے افسران کو یکم ستمبر کو ایک پیغام موصول ہوا کہ پمپ ویل میں ایک میڈیکل شاپ میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جارحیت اس وقت کی جب اہلکاروں نے اسے نارکوٹک ٹیسٹ کے لیے لے جانے کی کوشش کی۔ اس شبہ میں لڑکی کو لے جایا گیا کہ اس نے منشیات کا استعمال کیا ہوگا، اس دوران، اس لڑکی نے اہلکاروں کے ساتھ پرتشدد سلوک کیا۔

بعد ازاں جب لڑکی کو خواتین پولیس اہلکاروں کی مدد سے نارکوٹک ٹیسٹ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تو اس کا نارکوٹک ٹسٹ نیگیٹیو (منفی) آیا۔ اسے اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسی طرح، Headlinekarnataka.com میں شائع ایک مضمون جو 9 ستمبر 2023 کو پبلش ہوا ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2023 کو ایک نوجوان خاتون پمپ ویل میں میڈیکل یونٹ میں آئی جو جارحانہ رویہ اختیار کر رہی تھی۔ اس نے محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں پر بھی حملہ کیا۔ اسے یہ سوچ کر تھانے لے جایا گیا کہ وہ منشیات کی عادی ہے۔ لیکن اس کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد، پولیس نے واضح کیا کہ وہ ذہنی طور پر معذور شخص ہے اور اسے اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

منگلورو سٹی پولیس کی ایک فیس بک پوسٹ میں بھی یہ واضح کیا گیا ہے کہ نوجوان خاتون نشے میں نہیں تھی اور وہ اپنے جارحانہ رویے کا علاج کروا رہی تھی۔ محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں کے تئیں جارحانہ رویے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Full View

لہذا، ویڈیو میں ایک ذہنی طور پر معذور نوجوان لڑکی کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ جارحانہ سلوک کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کی جانب سے منشیات کے استعمال کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ یہ واقعہ منگلورو کے کدیری میں پیش آیا، نہ کہ کورامنگلا، بنگلورو میں۔ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  Viral video shows a young woman, a drug addict, from Koramangala, Bengaluru, being dragged away by the police
Claimed By :  Facebook and YouTube Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News