Fact Check: آسٹریلیائی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے کوہلی اور تنڈولکر کے ریکارڈ کا موازنہ کرتے ہوئے کوئی بیان نہیں دیا ہے
’’وراٹ کوہلی کو ان دنوں کافی آرام دیا جارہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ سچن کا ریکارڈ ٹوٹ نہ جائے‘‘
ہندوستانی کرکٹرز وراٹ کوہلی اور سچن تنڈولکر کے ریکارڈ کا موازنہ کرنے والا بیان سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایڈم گلکرسٹ نے کہا، ’’وراٹ کوہلی کو ان دنوں کافی آرام دیا جارہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ سچن کا ریکارڈ ٹوٹ نہ جائے‘‘
فیکٹ چیک:
ہم نے حقیقت کی جانچ کے لیے کی وورڈس کی مدد سے تلاش کیا تو ہمیں اس طرح کے دعوے والی کوئی رپورٹ دستیاب نہیں ہوئی۔ دراصل، گلکرسٹ نے خود ہی اس وائرل دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
ایکس، (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے ایڈم گلکرسٹ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کوہلی اور تنڈولکر کو لے کر اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ اس دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’یہ کبھی نہیں کہا‘۔
یہی اقتباس جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز سے بھی منسوب کیا گیا تھا، لیکن ہمیں ایسی کوئی مصدقہ رپورٹ نہیں مل سکی جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے یہ بیان دیا تھا۔
یہ موازنہ حال ہی میں منعقد ہونے والے 2023 ایشیا کپ کے بعد وائرل ہوا، جہاں کوہلی نے پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنلز (یکروزہ مقابلے) میں اپنی 47 ویں سنچری بنائی تھی۔ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر کوہلی مزید دو سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ تنڈولکر کے ریکارڈ کی برابری کرلیں گے۔ چونکہ کوہلی ایشیا کپ کے دوران چند میچوں میں نہیں کھیلے تھے، اس لیے وائرل ہونے والے بیان سے پتہ چلتا ہے کہ کوہلی زیادہ نہیں کھیل رہے ہیں، کیونکہ تنڈولکر کا ریکارڈ ٹوٹنے کے امکانات ہیں۔
ظاہر ہے، ایڈم گلکرسٹ نے کوہلی اور ٹنڈولکر کے بارے میں یہ خاص بیان نہیں دیا۔