Fact Check: معروف ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف چل بسی

سابق جرمن ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف 55 برس کی عمر میں چل بسی

Update: 2024-07-26 07:15 GMT

ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے آل ٹائم چیمپیئن نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے پاس رکھا۔ نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز کے درمیان ہونے والے اس فائنل میچ میں ویلز کی شہزادی سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ آٹھ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن آندرے اگاسی نے بھی میچ میں شرکت کی۔

آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف ایک مشہور ٹینس جوڑا ہے جس کا ایک دہائی تک ٹینس کے کورٹ غلبہ رہا۔ اس بیچ سوشل میڈیا پر ایک خبر شیئر کی جا رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسٹیفی گراف گذر چکی ہیں اور اسے اسٹیفی گراف نامی ایک عوامی گروپ نے شیئر کیا ہے۔

جب ہم نے پوسٹ کے ذریعہ شیئر کردہ لنک پر کلک کیا تو ہمیں sportybird247.com پر شائع ایک خبر ملی۔ جرمنی کی سابق ٹینس کھلاڑی اسٹیفنی ماریا گراف 55 برس کی عمر میں چل بسی۔۔ مزید دیکھیں"

17 جولائی 2024 کو شائع ہونے والے مضمون میں ٹینس میں ان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مر چکی ہیں لیکن ان کی موت کی وجہ کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ رپورٹ میں موت کی تاریخ یا دیگر تفصیلات بھِی شامل نہیں کی گئی ہیں۔


فیک چیک:

یہ ایک من گھرٹ دعویٰ ہے۔ اسٹیفی گراف ابھی زندہ ہے اور شائع ہونے والا مضمون ایک کلک بیٹ مضمون ہے۔

جب ہم نے ویب سائٹ کا بغور مشاہدہ کیا، تو ہمیں "افسوسناک خبر ..." سے شروع ہونے والے عنوانات کے ساتھ متعدد مضامین ملے۔ ویب سائٹ پر شائع زیادہ تر ٹاپ اسٹوریز میں طیارہ حادثوں کی وجہ سے ہونے والی کھلاڑیوں کی اموات کی خبریں پائی گئی۔


ویب سائٹ کے 'ہمارے بارے میں' صفحہ ویب سائٹ کی صداقت کی تصدیق کرنے کے لئے قابل اعتماد معلومات شامل نہیں کی گئی ہیں۔

جب ہم نے ہوسٹ ڈومین ٹولز پر اس ویب سائٹ کی ڈومین کی تفصیلات کو دیکھا تو ، ہمیں سائٹ کے بارے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ملی۔


اسٹیفی گراف سے متعلق خبروں کے مضامین کے بارے میں مزید تلاش کرنے پر ، ہمیں 'ایسین شیلی اسپورٹس' نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والا ایک مضمون ملا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹینس جوڑے آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف سے بہتر یا زیادہ مشہور نہیں ہوپاتے ہیں! 20 ویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں ومبلڈن میں اپنہ دبدبہ برقرار رکھنے والی ڈبلیو ٹی اے کی ریٹائرڈ کھلاڑی کو ایک بار پھر ان کے شوہر کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ چونکہ اس جوڑے کی پہلی ملاقات 1992 میں ومبلڈن میں ہوئی تھی ، اس لئے گرینڈ سلیم دونوں سابقہ کھلاڑیوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ رکھتا ہے۔ اگاسی نے کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ کے درمیان جینٹلمین سنگلز فائنل میں شرکت کی تھی لیکن اسٹیفی گراف کے بغیر چیمپیئن شپ کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔

لہذا ، ویب سائٹ sportybird247.com کی طرف سے شائع کردہ معروف ٹیننس کھلاڑی کی موت خبر ایک کلک بیٹ مضمون ہے ، جس کا مقصد قارئِن کی توجہ حاصل کرنا اور سنسنی خیز سرخیوں کا استعمال کرتے ہوئے یوزرس کے کلک جمع کرنا ہوتا ہے۔ اسٹیفی گراف کے انتقال کا دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  معروف ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف 55 سال کی عمر میں چل بسی
Claimed By :  Facebook Users
Fact Check :  False

Similar News