Fact Check: این ڈی اے اجلاس میں نتن گڈکری کے کھڑے ہوکر مودی کی حوصلہ افزائی نہ کرنے کا فرضی دعویٰ

یہ دعویٰ کہ نتن گڈکری این ڈی اے اجلاس میں کھڑے ہوکر وزیر اعظم نریندر مودی کی حوصلہ افزائی نہیں کی غلط ہے

Update: 2024-06-30 12:00 GMT

نئی دہلی میں منعقدہ پارلیمانی اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹ الائینس (این ڈی اے) نے متفقہ طور پر ایک فیصلہ کیا۔ اتحاد کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور انہیں این ڈی اے کا رہنما اور ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا۔

اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نتن گڈکری کھڑے ہوکر مودی کی کو مبارکباد نہیں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو اس دعوے کے ساتھ شیئر کیا کہ دیکھو کس طرح نتن گڈکری نے کھڑے ہوکر مودی مودی کا نعرہ لگانے سے انکار کر دیا۔ خوشی ہوئی کہ کسی نے تو دکھادیا کہ وہ اس تماشے کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔"


فیکٹ چیک:

جانچ کے دوران ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ویڈیو کو ترمیم کرکے اسے جھوٹے بیانئے کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔ حقیقی ویڈیو میں دکھایا ہیکہ کیسے نتن گڈکری کھڑے ہوکر نریندر مودی کو مبارکباد دے رہے ہیں اور این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے رہنما کے طور پر ان کی حمایت کررہے ہیں۔

سرچ کے دوران، ہمیں ANI کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ایک لائیو اسٹریم ویڈیو ملا۔ 26:00 منٹ کے ٹائم اسٹامپ پر دیکھا جاسکتا ہیکہ جب مودی ہال میں داخل ہوتے ہیں تو نتن گڈکری کھڑے ہوکر اپنی تالیوں سے انہیں مبارکباد دیتے نظر آتے ہیں۔

Full View

26:55 ٹائم اسٹیمپ پر ہم مودی اور نتن گڈکری کو ایک دوسرے کو آداب کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

Full View

مودی کے میٹنگ ہال میں داخل ہونے کے بعد ہر کوئی اپنی نشست پر بیٹھ جاتا ہے، لیکن جے پی نڈا کے مودی کو مبارکباد دینے کے اعلان کے بعد سب دوبارہ کھڑے ہو جاتے ہیں۔

Full View

27:56 کے ٹائم کیمپ پر نتن گڈکری دیگر رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہوکر مودی کو مبارکباد دیتے نظر آتے ہیں۔

Full View

48:56 کے ٹائم اسٹیمپ پر گڈکری مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کرنے کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

Full View

ایک ٹوئٹر صارف نے وائرل ویڈیو کی قلعی کھولتے ہوئے ایک مختصر سا کلپ اپ لوڈ کیا، جس کے کیپشن میں لکھا گیا، 'نتن گڈکری جی کو چیک کریں کہ انہوں نے نریندر مودی جی کی کس طرح حوصلہ افزائی کی۔

جہلم ٹائمز کے مطابق ، " این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گڈکری نے تجاویز کی حمایت کی۔"


اے این آئی نے 7 جون، 2024 کو ایک مضمون بھی شائع کیا، جس کا عنوان تھا "نتن گڈکری نریندر مودی کو این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کرنے کی تجویز کی حمایت کرتے ہیں

لہٰذا یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ ہماری تحقیقات اور مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق حقیقی ویڈیو میں نتن گڈکری نہ صرف مودی کو مبارکباد دینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں بلکہ این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کی حیثیت سے نریندر مودی کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔

Claim :  نتن گڈکری نے احترما کھڑے ہوکر 'مودی مودی' کا نعرہ نہیں لگایا
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False

Similar News