Fact Check:نیو یارک میں ویراٹ کوہلی کے مجسمے کی وائرل تصویر سی جی آئی کی تخلیق ہے

نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر بھارتی کرکٹ اسٹار ویراٹ کوہلی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ یہ ایک سی جی آئی ویڈیو تھا جسے ڈیوروفلیکس نے اپنی نئی پروموشن مہم کے حصے کے طور پر شیئر کیا تھا

Update: 2024-07-26 05:00 GMT

بارباڈوس میں 29 جون کو کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دے کر اپنی دوسری ورلڈ کپ ٹرافی جیت لی۔ اس شاندار کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما، ویراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجا نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ویراٹ کوہلی ایک جارحانہ بلے باز، انتہائی باصلاحیت اور ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

اس بیچ، ویراٹ کوہلی کے مجسمے کا ایک ویڈیو اور کچھ تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر انکے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

Full View



فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو ایک سی جی آئی ٹکنالوجی کی تخلیق ہے، جسے ایک اشتہاری مہم کے حصے کے طور پر بنایا گیا ہے۔

جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کو انٹرنیٹ پر تلاش کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ گدے کی کمپنی ڈیوروفلیکس کی تخلیق تھی۔ ہمارے مشاہدے میں یہ بات بھی آئی کہ ویڈیو میں ویراٹ کوہلی کے مجسمے کے پیچھے عمارتوں میں ٹی وی پر ڈیوروفلیکس کے اشتہار کو نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ ہم نے یہ بھی پایا کہ ڈیوروفلیکس نے اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ہیش ٹیگ #CGIanimation کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

گدے کی کمپنی کے اپن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر23 جون، 2024 کو اس ویڈیو کو شیئر کیا اور اس کے کیپشن میں لکھا تھا: "ابھی ابھی نقاب کشائی کی گئی: ٹائمز اسکوائر پر ویراٹ کوہلی کا بڑا مجسمہ نصب۔ 'دس کنگنس ڈیوٹی'، اب ہم اپن گدے عالمی سطح پر فروخت کررہے ہیں اور ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں! ویراٹ کے پسندیدہ ڈیروفلیکس میٹرس کو ہم ورلڈ کپ 2024 کے دوران نیو یارک، ویسٹ انڈیز اور دیگر جگہوں پربہم پہنچارہے ہیں! #ViratSleepsOnDuroflex. *CGI video #GreatSleepGreatHealth #ViratKohli #worldcup #cricket #CGI #cgianimation

اس ویڈیو کو کمپنی کے فیس بک اور ایکس (ٹویٹر) پیجز پر ہیش ٹیگ #CGI #cgianimation کے ساتھ بھی شیئر کیا گیا۔

Full View


اسی ویڈیو کو ڈیوروفلیکس کے یوٹیوب ویڈیو پر بھی شیئر کیا گیا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا، ڈیورفلکس آن کنگز ڈیوٹی | ٹائمز اسکوائر، نیو یارک سٹی | وراٹ کوہلی | سی جی آئی |

Full View

کمپیوٹر جنریٹڈ امیجری (سی جی آئی) ٹیکنالوجی کی ایک قسم ہے جو لائیو ایکشن اور اینیمیٹڈ فلم سازی میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا ویراٹ کوہلی کے مجسمے کو دکھانے والا ویڈیو اور تصاویر سی جی آئی کی تخلیق ہیں نہ کہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر نصب اصل مجسمے کی نقاب کشائی۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن ویراٹ کوہلی کے مجسمے کی نقاب کشائی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News