Fact Check: 'راہل گاندھی واپس جاؤ' کے نعروں کا ویڈیو حالیہ نہیں ہے اور نہ ہی منی پور کے دورے سے متعلق ہے
راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگانے والے وائرل ویڈیو کو حالیہ یا منی پور کے دورے سے متعلق غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جب کہ یہ اصل میں پرانا ویڈیو ہے اور اس واقعہ سے جڑا ہوا نہیں ہے۔
8 جولائی 2024 کو اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے منی پور کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ریاست میں نسلی تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونے والے امدادی کیمپوں میں لوگوں سے ملاقات کی۔ انہیں کیمپ کے باہر مقامی رہنماؤں، کارکنوں اور رضاکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ منی پور کا ان کا یہ تیسرا دورہ تھا اور لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلا دورہ تھا، جس میں کانگریس پارٹی نے تشدد سے متاثرہ ریاست میں دونوں لوک سبھا حلقوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
سوشل میڈیا پر 2 منٹ 19 سیکنڈ کا ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں لوگ 'راہل گاندھی واپس جاؤ' کے نعرے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ راہل گاندھی کے منی پور کے حالیہ دورے کے دوران پیش آیا۔ حالانکہ، یہ ویڈیو دراصل آسام کا ہے، جسے 2024 میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔
فیکٹ چیک:
یہ دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو جنوری 2024 کا ہے اور اس میں آسام میں لوگوں کو راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ریورس امیج سرچ کے دوران ہمیں آئی بی سی 24 کی جانب سے 21 جنوری 2024 کو شائع ہونے والا ایک مضمون ملا جس کی سرخی ہے۔ Bharat Jodo Nyay yatra: लोगों ने लगाए ‘राहुल गांधी गो बैक’ के नारे, असम में अब इस जगह हुआ भारत जोड़ो न्याय यात्रा का विरोध,”
ترجمہ: "آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران لوگ راہل گاندھی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے۔"
22 جنوری، 2024 کو او ٹی وی نیوز انگلش نے اسی ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل پر "انیائے یاترا" کے نعروں کے ساتھ آسام کے ناگاؤں میں راہل گاندھی کے خلاف احتجاج" کے عنوان سے اپ لوڈ کیا تھا۔
جب ہم نے 'آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا' کے عنوان سے سرچ کیا، تو ہمیں 22 جنوری، 2024 کو دکن ہیڑالڈ میں شائع ہونے والا ایک تفصیلی مضمون ملا۔ ڈی ایچ نے اپنے مضمون میں کہا، 'یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاندھی اور کچھ دیگر رہنما امباگن کے ریستوراں میں تھوڑی دیر کیلئَے رکے کیوںکہ وہ اس مقام مقام سے تقریبا 10 کلومیٹر دور واقع روپوہی میں شب گذاری کے لئے جارہے تھَے۔ ہجوم نے ایم پی کے خلاف نعرے بازی کی اور پلے کارڈز بھی دکھائے کیے جن پر 'آنیائے یاترا' اور 'رقیب الحسی واپس جاؤ' جیسے پیغامات درج تھے۔ گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو سیکورٹی اہلکاروں نے ریستوراں سے بہ حفاظت باہر نکالا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ریلی سے واپس آنے والے پارٹی کارکنوں کی گاڑیوں پر حملے کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں اسٹوڈنٹ ونگ کے تین ارکان شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔
کانگریس لیڈر اور آسام کانگریس کے سینئر ترجمان رتول کلیتا نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا کہ @RahulGandhi جی کو 8 جولائی کو منی پور میں 'واپس جاؤ' کے نعروں کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق: "آسام کے ناگاؤں میں ریستوراں کے باہر بھیڑ نے راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگائے"
این ڈی ٹی وی نے بھی اس عنوان کے ساتھ خبر کو شائع کیا: "آسام میں ریستوراں کے باہر بھیڑ نے راہل گاندھی کے خلاف نعرے لگائے"
لہٰذا ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو حالیہ نہیں ہے اور لوک سبھا انتخابات کے بعد راہل گاندھی کے منی پور کے حالیہ دورے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ویڈیو جنوری 2024 میں آسام میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔