Fact Check:سمندر میں راستہ دکھانے والا ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ کیا جارہا ہے شئیر

سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے کہ اس میں دکھائی گئی راستہ نما ریت کی پٹی یعنی سینڈ بار اس وقت وجود میں آئی تھی جب موسیٰ علیہ السلام نے مصری فرعون سے بچنے کے لیے سمندر کے پانی میں اپنا عصا مارا جس کے بعد سمندر میں راستہ بن گیا

Update: 2023-12-26 05:30 GMT

Egyptian Pharaoh


ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہا ہے جس میں سمندر کے بیچو بیچ ابھرنے والےایک ریتلے راستے پر لوگوں کو چلتے ہوئے اور اسکے دونوں طرف سے لہروں کو ٹکراتے ہوئے دکھاکر یہ دعویٰ کیا جارہا ہیکہ حضرت موسیٰ  علیہ السلام  نے سمندر کے پانی کو کاٹ کر ایک گذرگاہ بنائی ہے۔

ویڈیو ے کےساتھ کئے گئَے دعوے کا کیپشن ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ وہ باہر ہے جس میں حضرت موسی علیہ السلام نے راستہ بنایا پیچھے فرعونFull View

Full View


Full View

 فیکٹ چیک:

یہ ایک فرضی دعویٰ ہے۔ وائرل ویڈیو میں جنوب مشرقی چین کی ڈونگشان کاؤنٹی کے کیکشیا گاؤں میں مچھلی کے کانٹے کی شکل والے ریتی کنارے sandbankکے نام سے مشہور جزیرے کو دکھایا گیا ہے۔

جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے اس ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریمز کی جانچ پڑتال کی تو ، ہمیں انٹرنیٹ پر دستیاب کچھ پوسٹس ملے جن سے پتہ چلتا ہیکہ چین کے ایک چھوٹے سے جزیرے کو ویڈیو میں غلط بیانئے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

اسی ویڈیو کو onenewspage.com  اور newsr.in نامی دو ویب سائیٹس پر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے ۔ "یہ ڈونگشان جزیرے کا مچھلی کے کانٹے کی شکل والی ریتیلی پٹی ہے"۔

China Plus Culture نے اپنے فیس بک پیچ پر اسی ویڈیو کو اس ٹائیٹل کے ساتھ شئیر کیا ہے: Fishbone-shaped sandbank hooks tourists with "miracle" lore”

اور اسکی تفصیل میں لکھا ہے:

Yugu Shazhou, which translates as "fishbone-shaped sandbank," in Fujian's Dongshan Island, has been attracting hordes of tourists with its natural beauty and catchy name. Local fishermen say the moniker relates to a natural "miracle" whereby this uniquely-shaped sandbank appears as if by magic whenever the tide goes out. #Autumn #FunChina

ترجمہ: Yugu Shazhou، کا مطلب "مچھلی کے کانٹے کی شکل کی ریت کی پٹی " ہے، فوجیان کا ڈونگشان آئی لینڈ اپنی قدرتی خوبصورتی اور دلکش نام کی وجہ سے سیاحوں کا پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔۔ مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ اس جزیرے کے نام کا تعلق قدرتی 'معجزے' سے ہے کیونکہ جب بھی موجیں پیچھے ہٹتی ہیں تو یہ منفرد شکل کی ریت کی پٹی گویا جادوئی طور پر رونما ہوتی ہے۔ #Autumn #FunChina"

Full View

نیو چائنا ٹی وی نامی یوٹیوب چینل نے اس جزیرہ کو دکھانے والے ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا ہے۔

Full View

لہٰذا وائرل ویڈیو میں چین کے ایک جزیرے کو دکھایا گیا ہے نہ کہ مصر میں واقع وہ سمندر جسے فرعون کی فوج سے بچنے کیلئے موسیٰ علیہ السلام نے اپنے عصا سے اس میں راستہ بناکرعبور کیا تھا۔ اس لئے یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  The video shows the sea where a path was created by Moses to escape from the Pharaoh's army
Claimed By :  Social media users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News