Fact Check: سڑک میں پڑی دراڑ کا وائرل ویڈیو ایودھیا کا نہیں ہے

بڑے شگاف والی سڑک کے وائرل ویڈیو کو ایودھیا کی سڑک کے جھوٹے دعوے کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے کئی حصوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، لیکن یہ فوٹیج ایودھیا کا نہیں ہے

Update: 2024-07-27 17:30 GMT

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں پچھلے کچھ دنوں سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اتر پردیش میں بارش سے ہونے والے واقعات میں تقریبا 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بارش سے ایودھیا میں بھی تباہی مچی ہے۔ سریو ندی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے رام پتھ کی نئی تعمیر شدہ سڑکیں منہدم ہو گئیں، اور حکام نے سڑک کے گڈھوں کی مرمت پوری کرلی ہے۔ لیکن اس واقعے سے سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا ہے، انٹرنیٹ صارفین نے علاقے میں سڑکوں کے معیار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

اس دوران بارش اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والی ایک سڑک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش میں ہے، خاص طور پر یوٹیوب پر یہ ویڈیو اس دعوے کے ساتھ اپ لوڈ کیا گیا ہیکہ ویڈیو میں نظر آنے والی سڑک ایودھیا کی نو تعمیر شدہ سڑک ہے اور مسلسل بارش کی وجہ سے خراب ہوگئی ہے۔ صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا کی سڑکیں بہت کم معیار کی ہیں۔

کئی صارفین نے اس ویڈیو کو ہندی میں کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 'رام پتھ کی حالت صرف 2 بارش کے بعد ایسی ہوگئی'۔

Full View

Full View

Full View

Full View


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ ویڈیو ایودھیا کا نہیں ہے، اس میں جو سڑکیں دکھائی گئِ ہیں وہ دبئی کی ہیں۔

جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو سے نکالے گئے 'کی فریمز' کو گوگل میں سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کو ایکس صارف دھرو راٹھی نے بھی شیئر کیا تھا، لیکن بعد میں ٹویٹ کو حذف کردیا۔ لیکن اس ٹویٹ کے جواب میں کئی دیگر صارفین نے شیئر کیا کہ یہ ویڈیو دبئی کا ہے۔ ایودھیا پولیس نے بھی اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹویٹ میں دکھایا گیا ویڈیو ایودھیا کا نہیں ہے۔ اور اس بیچ گمراہ کن خبر پھیلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ #اUPPolice

مزید تلاش کرنے پر ہمیں اپریل 2024 میں یوٹیوب پر پوسٹ کئے جانے والے ویڈیوز بھی ملے جن کا عنوان دبئی اے ای اے ای ای ہے۔

Full View

اسی طرح کا ویڈیو ایک اور یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا گیا تھا جس کا عنوان تھا 'دبئی میں مندر بنانے سے کیا ہوا'۔

Full View

تحقیق کے بعد ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکے کہ ویڈیو یقینی طور پر دبئی کا ہے یا نہیں، لیکن یہ ویڈیو اتر پردیش کے ایودھیا کا نہیں ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  ایودھیا میں رام مندر کے قریب سڑک تباہ ہونے کا ویڈیو وائرل
Claimed By :  YouTube Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News