Fact Check: ایر انڈیا کی جانب سے ہوائی ٹکٹ پر بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد نہیں بلکہ 25 فیصد ہی رعایت ہے

تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایئر انڈیا ٹاٹا نے بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

Update: 2023-07-03 14:44 GMT

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر جو بظاہر واٹس ایپ چیٹ کی ہے کافی گردش کررہی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایئر انڈیا ٹاٹا نے بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اس واٹس ایپ چیٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ’’ بڑی خبر، ایئر انڈیا ٹاٹا ہندوستانی شہریت کے حامل تمام بزرگ شہریوں اور مستقل طور پر ہندوستان میں رہائش پذیر، 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہندوستان کے اندر سفر کرنے کے لیے ایئر انڈیا کے فلائٹ ٹکٹ نصف قیمت پر فراہم کررہا ہے۔ براہ کرم اپنے خاندان اور دوستوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہریوں کو اس بارے میں مطلع کریں۔‘‘

اس میسیج کا لنک یہاں پر ہے:www.airindia.com/senior-citizen-concession.htm”.

Full View


Full View


Full View

فیکٹ چیک:

یہ میسیج غلط ہے۔ ایئر انڈیا ٹاٹا بزرگ شہریوں کو 50 فیصد رعایت نہیں بلکہ وہ 25 فیصد رعایت فراہم کررہا ہے۔

وائرل میسیج میں دیا جارہا لنک کام نہیں کررہا ہے۔ جب ہم نے اس بارے میں جانچ پڑتال کی اور کی وورڈ ’’ایئر انڈیا ٹاٹا ٹکٹ کی قیمتوں میں 50 فیصد کی رعایت دے رہا ہے‘‘ کی مدد سے تلاش کی تو ہم نے ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر رعایتی صفحہ پایا جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اکنامی کیبن میں منتخبہ کلاسیس میں بکنگ پر بنیادی قیمت پر 25 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’’بنیادی کرایہ میں 25 فیصد کی رعایت۔ یہ اکانومی کیبن کی منتخب بکنگ کلاسوں پر لاگو ہوتا ہے۔ مسافروں کو رعایت حاصل کرنے کے لیے روانگی سے کم از کم 3 دن پہلے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایئر انڈیا نے سال 2020 دسمبر میں بزرگ شہریوں کے لیے ایک ڈسکاؤنٹ اسکیم شروع کی تھی۔ اس نے فلائٹ ٹکٹوں پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کی خصوصی پیشکش متعارف کرائی تھی۔ ایئر انڈیا کے ذریعے چلائی جانے والی رعایتی پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے شرط تھی کہ، بزرگ شہریوں کو کم از کم 3 دن پہلے فلائٹ ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

سال 2022، ستمبر مہینے میں ایئر انڈیا نے یہ رعایتی پیشکش میں کمی کرتے ہوئے اسے 25 فیصد کردیا۔ اکنامک ٹائمس اور دیگر کے مطابق، ایئر لائن نے مارکیٹ کی مجموعی صورتحال اور حرکیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، 29 ستمبر 2022 کے بعد رعایتی کرایہ کو 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

https://www.livemint.com/news/india/air-india-senior-citizen-discount-on-flight-tickets-halved-11664508809282.html

لہذا، اس طرح کا دعویٰ کرنے والا پیغام کہ ایئر انڈیا بزرگ شہریوں کے لیے فلائٹ ٹکٹ کے کرایے پر 50فیصد تک رعایت دے رہا ہے، غلط ہے۔ ایئر لائن بزرگ شہریوں کو صرف 25 فیصد رعایت ہی دے رہی ہے۔

Claim :  Air India offering 50% concession for senior citizens
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News