Fact Check: وائرل تصویر میں نئی دہلی میں کجریوال کے حامیوں کو احتجاج کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا

عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مارچ 2024 میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کجریوال حکومت پر کچھ نجی کمپنیوں کو شراب کے لائسنس الاٹ کرنے کے لئے رشوت لینے کا الزام تھا۔ اس ضمن میں کیجریوال کے حامیوں کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے نام سے ایک غیر متعلقہ تصویر شئیر کی جارہی ہے

Update: 2024-04-24 07:00 GMT

عام آدمی پارٹی کے لیڈراور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مارچ 2024 میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کجریوال حکومت پر الزام ہیکہ کچھ نجی کمپنیوں کو رشوت کے بدلے شراب کے لائسنس الاٹ کئے گئے تھے۔ تاہم، کجریوال اور ان کے حامی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کروڑوں روپئے کا دہلی کی شراب پالیسی کا معاملہ من گھڑت ہے۔ ان کی گرفتاری کے خلاف دہلی میں ہزاروں حامیوں نے ریلی نکالی۔

اس ضمن میں پیلی شرٹ میں ملبوس ہزاروں لوگوں کی ایک تصویر اس دعوے کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے کہ دہلی کی سڑکیں عام آدمی پارٹی کے مظاہرین سے بھری ہوئی ہیں۔

تصویر کے ساتھ ہندی میں کیا گیا دعویٰ اس طرح ہے - “दिल्ली की पूरी सड़क केजरीवालमय हो चुकी है। #IndiaWithKejriwal #INDIAAlliance



فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ وائرل ہونے والی تصویر پرانی ہے اور بھارت کی نہیں ہے۔

اس معاملے کی تحقیق کیلئے جب گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کیا گیا تو ، ہم نے پایا کہ یہ تصویر گریٹ ایتھوپین رن کی متعدد رپورٹس کے ساتھ شائع ہوئی تھی

radseason.com کی جانب سے 'گریٹ ایتھوپین رن: دی بیگیسٹ ریس ان افریقہ' کے عنوان سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔ اس مضمون میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا رن ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں واقع ہے۔ یہ افریقہ میں سب سے مشہور دوڑنے والے مقابلوں میں سے ایک ہے جس میں 40،000 سے زیادہ افراد حصہ لیتے ہیں۔

اس جانکاری کے سہارے جب ہم نے "گریٹ ایتھوپین رن" کے مطلوبہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے گوگل سرچ کیا تو ، ہمیں اگست 2017 میں CNN کی طرف سے شائع ہونے والا ایک مضمون ملا۔ اس مضمون کا عنوان ہے "Ethiopia is the hot new place in Africa – here’s why".

MDGfund.org نامی ایک اور ویب سائٹ نے وائرل ہونے والی تصویر کو 'Haile Gebreselassie kicks off the Great Ethiopian Run under the slogan “We Can End Poverty by 2015' کے عنوان سے شیئر کیا ہے۔

یہاں ان ویب سائٹس پر شائع تصاویر اور وائرل تصویر کا موازنہ کیا گیا ہے.


لہٰذا وائرل تصویر میں دہلی میں کجریوال مظاہرین کی جانب سے نکالی گئی ریلی کو نہیں دکھایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔

Claim :  وائرل تصویر میں دکھایا گیا ہیکہ دہلی میں کجریوال کے ہزاروں حامی ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News