Fact Check:بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کرکٹر محمد شمیع سے شادی نہیں کی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کرکٹر محمد شمیع سے شادی کرلی ہے۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی;

Update: 2024-06-29 16:15 GMT

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال اپنے شوہر شعیب ملک سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔ حالیہ دنوں میں ثانیہ مرزا اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اکثر سرخیوں میں رہی ہیں۔ اس بیچ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ وہ بھارتی کرکٹر محمد شمیع سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو اس وقت اپنی اہلیہ حسین جہاں سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے صارفین نے ان دونوں کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 'نکاح کی وائرل تصاویر'

Full View


فیکٹ چیک:

اس دعوے کی تحقیق کے دوران ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ثانیہ مرزا اور محمد شمیع نے شادی کرلی ہے اور یہ تصویر ترمیم شدہ ہے۔

اس تصویر کا ریورس امیج سرچ کرنے پر ہمیں انڈیا ٹوڈے کی ویب سائٹ پر ثانیہ مرزا کی شادی کا البم ملا۔ یہ تصویر ثانیہ مرزا کی 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی تھی۔ تاہم جعلی تصویر میں ملک کے چہرے کو شمیع کے چہرے سے بدل دیا گیا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا جانے لگا۔


جب ہم نے "شعیب ملک کے ساتھ ثانیہ مرزا کی شادی" جیسے کیورڈس سے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں این ڈی ٹی وی کا والا ایک مضمون ملا جس میں ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا کا کہنا ہے کہ ثانیہ کی شادی کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ سب فضول باتیں ہے کیونکہ انکی بیٹی نے شمیع سے کبھی ملاقات ہی نہیں کی ہے۔

مزید تحقیقات کرنے پر ہمیں پتہ چلا کہ 21 جون 2024 کو ہندوستان ٹائمز نے ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا، 'اس سال 12 جون کو فیس بک پر شیئر کی گئی ایک من گھڑت تصویر کے بعد یہ افواہیں پھیلنی شروع ہوگئی تھیں۔ یہ تصویر دراصل ثانیہ اور شعیب کی اپریل 2010 میں منعقده شادی کی تقریب کی ہے، جس میں ٹینس لیجنڈ کو دلہن کے لال رنگ کے جوڑے میں دکھایا گیا ہے اور ترمیم کرنے والوں نے شعیب کی جگہ شمیع کا چہرہ ڈال دیا ہے۔"

پھر ہم نے ثانیہ مرزا کے سوشل میڈیا ہینڈلز کا معائنہ کیا تو ہمیں ان افواہوں سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں ملا۔ ان کی تازہ ترین پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں سفر حج پر جانے کا موقع ملا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے بھی اس سے متعلق ایک مضمون شائع کیا، جس میں ثانیہ مرزا اور ثنا خان کو اپنے گھروالوں کے ساتھ حج کی ادائیگی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مضمون میں ثانیہ مرزا کی اپنی بہن انعم اور والد عمران کے ساتھ تصاویر بھی شائع کی گئ ہیں۔

مشہور ڈیجیٹل پبلشر RVCJ میڈیا نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہیکہ ثانیہ کی شادی کی خبر محض ایک افواہ ہے۔

لہٰذا ہم نے اس دعوے کو جھوٹا پایا۔ وائرل تصویر ترمیم شدہ ہے۔ بھارتی کرکٹر محمد شمیع اور مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے شادی نہیں رچائی ہے۔

Claim :  ثانیہ مرزا نے بھارتی کرکٹر محمد شمیع سے شادی کرلی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News