Fact Check: کویت میں 'ھلامودی' پروگرام سے قبل کی خالی کرسیوں کا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

کویت میں 'ھلامودی' پروگرام سے قبل کی خالی کرسیوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ پروگرام میں صرف مٹھی بھر لوگ شریک ہوئے تھے۔

Update: 2024-12-30 14:45 GMT

گذشتہ ہفتہ وزیر اعظم نریندر مودی کو کویت کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’مبارک ال کبیر آرڈر‘ سے نوازا گیا۔ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے بیان پیلس میں منعقدہ ایک تقریب میں بھارتی وزیراعظم کو یہ اعزاز دیا گیا- مودی کا یہ دورہ کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا کویت کا 43 سال بعد ہونے والا دورہ تھا۔ پچھلی مرتبہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 1981 میں اس خلیجی ملک کا دورہ کیا تھا۔ 


اپنے دو روزہ دورے کے دوران مودی نے کویت سٹی میں شیخ سعد ال عبداللہ انثڈور اسپورٹس کامپلکس میں 'ھلا مودی' پروگرام میں خلیجی ملک میں مقیم بھارتی کمیونٹی سے خطاب کیا۔

اس ضمن میں سوشل میڈیا پر 'ھلامودی' پروگرام کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ بھارتی وزیراعظم مودی کے پروگرام میں کرسیاں خالی نظر دکھائی دیں۔

ارچنا سنگھ نامی ایکس صارف نے اس ویڈیو جو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ " کویت میں مودی جی کے پروگرام میں لاکھوں لوگ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو۔ ساری کرسیاں خالی پڑی ہیں۔"

دعویٰ:

कुवैत में मोदी जी के कार्यक्रम में लाखों लोग ?

सोशल मीडिया पर वायरल वीडियो , सारी कुर्सियां खाली पड़ी है !

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور اس کا اسکرین شاٹ نیچے ملاحظہ کریں۔

فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران وائِرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا۔

کویت کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت سٹی میں منعقده 'ھلا مودی' نامی ایونٹ میں وہاں مقیم بھارتی کمیونٹی اور مائگرنٹ ورکروں سے خطاب کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے بیچ کافی پرانا رشتہ ہے اور یہ تعلقات مستقبل کی شراکت داری کیلئے راہ ہموار کریں گے۔

مودی نے کہا کویت کی قیادت اور عوام نے انکے ملک میں مقیم دس لاکھ بھارتیوں کی ہنرمندی اور محنت کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اساتذہ کویتی شہریوں کی اگلی نسل تیار کررہے ہیں جبکہ انجینئرز اور آرکیٹیکٹس جیسے پیشہ ور افراد مستقبل کے تقاضوں کو پورا کرنے والا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر رہے ہیں۔

ہم نے اس خبر سے متعلق سوشل میڈیا ہر سرچ کیا تو ہمیں بی جے پی کے ایکس ہینڈل پر اس ایونٹ کی تصویریں ملی جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہیکہ شرکا سے اسٹیڈیم کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔

پی ایم او انڈیا کے یوٹیوب چینل پر 'ھلا مودی' پروگرام کی مکمل تفصیلات ملاحظہ کیا جاسکتی ہیں، 21 دسمبر 2024 کو پی ایم او انڈیا کے چینل رپ اپلوڈ کئے گئے اس ویڈیو کی تفصیل میں لکھا گیا تھا: "وزیر اعظم مودی نے کویت میں بھارتی کمیونٹی کی تقریب میں شرکت کی ، جہاں ان کا استقبال 'ھلا مودی' کے پرجوش نعروں سے کیا گیا۔ انہوں نے ان کی مسلسل حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا اور بھارت اور کویت کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں بھارتی تارکین وطن کے کردار کو اجگر کیا۔"

Full View

ان میڈیا رپورٹس کی روشنی میں یہ واضح ہوگیا کہ کویت سیٹی میں منعقده 'ھلا مودی' پراگرام میں بھارتی کمیونٹی کا جم غفیر دیکھا گیا اور وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ویڈیو ایونٹ کے آغاز سے پہلے کا ہے، لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔


ఇప్పుడు Desh Telugu Keyboard యాప్ సహాయంతో మీ ప్రియమైన వారికి తెలుగులో సులభంగా మెసేజ్ చెయ్యండి. Desh Telugu Keyboard and Download The App Now



Claim :  کویت میں بھارتی کمیونٹی کے 'ھلامودی' پروگرام میں کرسیاں خالی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News