Fact Check: کیا بھوجپوری اداکارہ آمراپالی دوبے مشرف بہ اسلام ہوچکی ہیں؟ جانئے سچائی
چند مسلم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برقعہ پوش بھوجپوری اداکارہ آمراپالی دوبے کا ویڈیو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
چند ہفتوں سے جاری معروف ریالٹی شو بگ باس 18 کے کنٹیس ٹنٹ ویوین ڈسینا کا مذہب اسلام قبول کرنا میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔ 2019 میں وہ عیسائیت ترک کرکے دائرے اسلام میں داخل ہوئے تھے اور 2022 میں انہوں نے نوران علی سے شادی کی۔ اس شو کے حالیہ 'ویکنڈ کا وار' میں نوران کو شامل کیا گیا تھا۔
اس بیچ فلمی دنیا سے جڑی ایک اور شخصیت کے مذہب اسلام اختیار کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ آمراپالی دوبے کی برقعہ پوش تصویر اور ویڈیوز کو شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ بھوجپوری اداکارہ نے ہندومت چھوڑ کر مسلمان بن گئی ہے۔ انسٹاگرام اور فیس بک پر شئیر کئے گئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے: "ماشاء اللہ، بھوجپوری اداکارہ آمراپالی نے اسلام قبول کرلیا۔"
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں ملاحظہ کریں،
وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ آمراپالی دوبے نے اسلام قبول نہیں کیا اور یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔
سب سے پہلے ہم نے عمومی طور پر گوگل سرچ میں آمراپالی دوبے کے قبول اسلام سے متعلق مناسب کیورڈس کی مدد سے سرچ کیا، تاہم ہمیں اس اداکارہ سے متعلق مذہب اسلام قبول کرنے کی کوئی خبر نہیں ملی۔
پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریم کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کا استعمال کیا تو ہمیں یوٹیوب پر ایک ویڈیو ملا جس میں بتایا گیا ہیکہ "آمراپالی کی اسلامی شوٹنگ چل رہی ہے۔" اس ویڈیو میں ہم بھوجپوری اداکارہ کو فلم میں نماز کی تیاری کی سین میں دیکھ سکتے ہیں۔ انہیں یہ بھی کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہیکہ "میک اپ تو کرنا ہی نہیں ہے پکچر میں۔ کاجل لگانا ہے بس۔"
اس جانکاری کی مدد سے جب ہم نے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 13 ستمبر 2024 کا ایک نیوز آرٹیکل ملا جس میں آمراپالی کے حوالے سے بتایا گیا ہیکہ انہوں نے اپنی نئی فلم 'روزہ' کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔
اسکے چند دن بعد آ٘مراپالی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کالے برقعہ اور مسلم دلہن کے جوڑے میں اپنی تصویریں شئیر کی تھیں اور ساتھ میں وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے برقعہ کی تصویر بھی شئیر کی۔
ایسا پہلی بار نہیں ہورہا ہیکہ آمراپالی دوبے فلم میں ایک مسلم لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے دنیش لال یادو کے ساتھ بارڈر [2018] بھوجپوری فلم میں 'نغمہ' کے نام سے مسلم کرار ادا کیا تھا۔ تب بھی انہیں برقعہ میں دکھایا گیا تھا۔
تحقیق کی بنیاد پر یہ واضح ہوگیا کہ بھوجپوری اداکارہ آمراپالی دوبے دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوئی ہیں بلکہ وائرل تصویریں انکی آنے والے فلم 'روزہ' کی سیٹ کی بی ٹی ایس تصاویر ہیں جنہیں گمراہ کن دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شئیر کیا جارہا ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں ان کے مسلمان بننے کا بے بنیاد دعویٰ فرضی پایا گیا۔