Fact Check: جاپان کا زیادہ میلان والا پل اترپردیش میں پائے جانے کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

سوشل میڈیا پرجاپان کے متسو شہر میں واقع ایشیما اوہاشی پل کو اترپردیش کے بہرائچ کے پل کے گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل کیا جارہا ہے۔

Update: 2024-12-17 17:09 GMT

گذشتہ نومبر مرکزی کابینہ نے اترپردیش کے وارانسی شہر میں ایک انفرااسٹرکچر پروجیکٹ کو منظوری دی تھی جس کے تحت دریائے گنگا پر ڈبل ڈیک ریل روڈ بریج دین دیال اپادھیائے جنکشن اور وارانسی کے بیچ مصروف ترین ریل روٹ پر بنے 137 سال پرانے مالویہ پل کی جگہ ڈبل ڈیک ریل روڈ بریج تعمیر کیا جائیگا۔

معروف مالویہ برج کے صرف دو ہی ٹریک ہیں لیکن بڑھتی ٹریفک کی وجہ سے حکومت نے اس پروجیکٹ کے تحت اس پل کے نچلے حصہ میں چار ریلوے ٹریک اور بالائی حصہ میں چھ لین والی ہائی وے بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ لیکن اس بیچ سوشل میڈیا پر ایک انوکھے پل کی تصویر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہیکہ یہ "اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے درگاہ روڈ کے پُل کی نایاب تصویر ہے۔"

ہندی میں دعویٰ: उत्तर प्रदेश के जिला बहराइच के दरगाह रोड के पुल की नायाब तस्वीर!

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ یہاں دیکھیں۔


Full View

 فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا۔

اس وائرل پوسٹ کی تحقیق کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کا استعمال کیا تو ہمیں 9gag نامی ہانگ کانگ کی سوشل میڈیا ویب سائیٹ پرنومبر 2021 کا ایک پوسٹ ملا جس میں اس انوکںھے پل کی تصویر شئیر کرتے ہوئے اس کا نام بتایا گیا ہے: Eshima Ohashi Bridge in Matsue, Japan

اسی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اس پُل کے دوسرے زاویوں سے لی گئی تصویریں ملی جنہیں آپپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔


ایشیما اوہاشی پُل سے متعلق وکی پیڈیا پرایک پیج ہے جس میں اس کی تعمیر، لوکیشن وغیرہ جیسی تفصیلات دی گئی ہیں۔

اردو پیچ کے مطابق،" ایشیما اوہاشی پُل۔ ناکومی جھیل کے اوپر متسے، شیمانے پریفیکچر اور سکیمناتو، توتٹوریپریفیکچر کو ملاتا ہے۔ یہ پل 1997 سے 2004 تک بنایا گیا تھا اور یہ جاپان کا سب سے بڑا سخت فریم پل اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا پل ہے " اس میں یہ بھی بتایا گیا ہیکہ اس پُل کا شیمانے پریفیکچر کی جانب سے بہتر میلان دیکھا جاسکتا ہے۔


سیاحتی ویب سائیٹ ٹریپ اڈوائزر پر آپ اس پل کی مختلف تصویریں دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن جب ہم گوگل میاپس کے اسٹریٹ ویو پر اس پُل کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اسکے میلان میں اتنا فرق محسوس نہیں ہوتا۔ وکی پیڈیا کے مطابق، " اس کی بظاہر کھڑی نوعیت کی وجہ سے جب ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ دور سے تصویر لی جاتی ہے، لیکن حقیقت میں، اس کا واضح طور پر کم واضح، شیمانے کے پہلو میں 6.1% میلان اور 5.1% ہے۔ ٹوٹوری کے پہلو میں میلان۔ "

Full View

تحقیق سے یہ بات واضح ہوگئی کہ وائرل پوسٹ میں دکھایا گیا پُل نہ تو اترپردیش کے بہرائچ میں اور نہ ہی بھارت کے کسی شہر میں واقع ہے بلکہ یہ تو جاپان کے 'متسو' شہر میں ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا گیا۔

Claim :  اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں درگاہ روڈ پر پل کی ایک انوکھی تصویر
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News