Fact Check: کیرالہ کے پہلے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سریش گوپی مرکزی وزیر مملکت کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے خواہاں نہیں

ریاست کیرالہ کے پہلے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سریش گوپی نے مبینہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت کے طور پر حلف لینے کے فورا بعد یہ فیصلہ کیا ہے

Update: 2024-06-22 15:15 GMT

ملیالم سنیما کی ایک اہم شخصیت سریش گوپی نے 2024 لوک سھا انتخابات میں تھریسور حلقہ سے 75،000 ووٹوں کی نمایاں مارجن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ناکامی کے بعد اداکار سے سیاست داں بننے والے گوپی کی یہ جیت ان کیلئے ایک خصوصی کامیابی سمجھِی جارہی ہے۔

انہوں نے اتوار 9 جون 2024 کو دیگر اراکین کے ساتھ مرکزی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب کے بعد ایک سوشل میڈِیا پر ایک پیغام گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سریش گوپی اپنی حلف برداری تقریب کے فورا بعد وزارت سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔

ہندی میں کیا گیا پوسٹ۔ “गजब मजाक बना रखा है. कल BJP सांसद सुरेश गोपी ने मंत्री पद की शपथ ली. अब पद छोड़ने की बात कह रहे हैं.”.

ترجمہ: "عجیب مذاق بنادیا ہے. کل بی جے پی ایم پی سریش گوپی نے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اب وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی بات کر رہے ہیں۔"




فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ سریش گوپی نے خود اس دعوے کی تردید کی ہے۔

جب ہم نے ان دعووں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ملا جس میں کہا گیا تھا کہ "کچھ میڈیا پلیٹ فارمس پرغلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں مودی حکومت کی کابینہ سے استعفیٰ دینے جا رہا ہوں۔ یہ سراسر غلط ہے۔ وزیر اعظم @narendramodiJi کی قیادت میں ہم کیرالہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پرعزم ہیں۔"

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق سریش گوپی نے پورٹ فولیو کی تقسیم کے بعد ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ایک مخصوص حصے کی جانب سے غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیرالہ بی جے پی کے صدر کے سریندرن نے ان خبروں کو 'فرضی خبر' قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کے سریندرن نے کیرالہ میڈیا کا مذاق اڑایا اور کہا کہ صحافیوں کا ایک طبقہ بی جے پی کی ریاستی اکائی کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے کہ کیرالہ کے رکن پارلیمنٹ سریش گوپی، جنہوں نے بی جے پی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت کے طور پر حلف لینے کے فوری بعد وزارت سے استعفیٰ دینا چاہتے ہیں۔ گوپی نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

Claim :  کیرالہ کے پہلے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سریش گوپی مرکزی وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد استعفیٰ دینا چاہتے ہیں
Claimed By :  Twitter users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News