فیکٹ چیک: دہلی میں لاک ڈاؤن کا وائرل دعویٰ فرضی، پرانی خبر کو نیا بتاکر شئیر کیا جارہا ہے
سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل کیا جارہا ہیکہ دہلی میں 25 اپریل تک دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے والا ہے، لیکن جانچ پڑتال میں پتہ چلا کہ یہ پرانی خبر ہے جسے غلط تناظر میں عام کیا جارہا ہے۔;

رواں سال کے اوائل میں بھارت میں انسانی میٹا نیومو وائرس (HMPV) جو ایک تنفس سے متعلق وائرس ہے، کے سات کیسز درج ہوئے تھے۔ جس کے بعد مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ HMPV سے متعلق عوام کو "گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں"۔
مہاراشٹرا کے ناگپور، گجرات کے احمد آباد، تمل ناڈو کے چننئی، اور کرناٹک کے بنگلورو شہروں میں یہ کیسز درج ہوئے تھے۔ اس وبا کے بعد سے ملک بشمول دہلی کوئی وبا نہیں پھیلی۔ لیکن اس بیچ سوشل میڈیا پر لاک ڈاون کا پیاش ٹیاگ ٹرینڈنگ میں رہا۔
لیکن اس بیچ سوشل میڈیا پر ایک مسیج وائرل ہورہا ہے جس میں بتایا گیا ہیکہ 'دہلی میں دوبارہ لاک ڈاون لگنے جارہا ہے۔'
وائرل پوسٹ میں ریبلک بھارت کا ویڈیو شامل کیا گیا جس میں بتایا گیا ہیکہ اپریل 25 تک یہ لاک ڈاون نافذ العمل رہے گا۔ دیپک شنی نامی فیس بک صارف نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا " दिल्ली में फिर से लॉकडाउन लगने जा रहा है सभी भाई लोग अपने घर को वापस आ जाओ " [ دہلی میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے والا ہے، تمام بھائی لوگ اپنے اپنے گھر لوٹ آ ئیں۔]
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ وائرل پوسٹ میں لاک ڈاون سے متعلق فرضی دعویٰ کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کا بغور مشاہدہ کیا جس میں ہم نیوز اینکر کو یہ کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ "آج رات 10 بجے سے، دہلی میں 6 دن کا لاک ڈاؤن لگنے والا ہے اور یہ لاک ڈاون 25 اپریل کو صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔"
فیس بک صارف نے 30 مارچ 2025 کو یہ پوسٹ کیا جبکہ نیوز اینکر آج رات [غالبا 19 اپریل] کا تذکرہ کررہا ہے اور یہ بھی کہہ رہا ہیکہ لالک ڈاون 6 دنوں کیلئے یعنی 25 اپریل تک رہے گا۔
پوسٹ کی تاریخ اور وائرل ویڈیو کی تفصیلات میل نہیں کھارہی ہیں، جس کی وجہ سے اس پوسٹ کے فرضی ہونے کا شبہ ہے۔
پھر ہم نے مناسب کیورڈز کی مدد سے سرچ کیا تو ہمیں 'بزنس ٹوڈے' کا 19 اپریل 2021 کا مضمون ملا۔ اس میں بتایا گیا ہیکہ 'آج رات یعنی 19 اپریل کی رات سے دہلی میں 26 اپریل یعنی پیر کی صبح پانچ بجے تک مکمل لاک ڈاون نافذ کیا جائیگا۔'
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہیکہ قومی راجدھانی میں COVID-19 کیسز میں اضافے کے باعث اروند کیجریوال کی قیادت والی دہلی حکومت نے چھ دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
مزید سرچ کرنے پر ہمیں 'اکنامک ٹائمس' کا مضمون ملا جس میں دہلی میں چھ روزہ لاک ڈاون کے نفاذ کی بات کی گئی ہے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہیکہ کون کون سی سروسز کو کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اس سے متعلق ویڈیو نیوز رپورٹ ریپبلک بھارت کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، "کورونا کے پیش نظر دہلی کی صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے چھ روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے تحت پیر کی صبح 5 بجے تک سخت پابندیوں کا اعلان۔"
پھر ہم نے 'دہلی میں لاک ڈاون' اور دیگر موزوں کی ورڈس کی مدد سے گوگل سرچ کیا، لیکن ہمیں حالیہ دنوں میں قومی راجدھانی میں اس طرح کے کسی لاک ڈاون کے نافذ کئے جانے کی کوئی خبر نہیں ملی۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی پایا گیا۔