Fact Check: کیا کتھا واچک رچا مشرا نے کسی مسلمان سے شادی رچائی ہے؟ جانئے وائرل تصویر کی حقیقت

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہیکہ ہندومت کی معروف کتھا واچک رچا مشرا نے مسلم شخص سے شادی رچائی ہے۔

Update: 2024-12-10 16:01 GMT

حالیہ دنوں میں مذہبی پرچارک 'بال سنت بابا' ابھینو اروڑہ اور مذہبی گلوکارہ جیا کشوری سوشل میڈیا پر چھائے رہے۔ معروف ہندو گرو سوامی رام بھدراچاریہ کی جانب سے اسٹیج پر ابھینو کی کھینچائی اور جانور کی کھال سے بنی دو لاکھ روپئے کی کرسٹین ڈیور کی ہینڈ بیگ کے استعمال پر جیا کشوری دونوں پرچارکوں کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس بیچ ایک اور مذہبی شخصیت کتھا واچک رچا مشرا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ رچا مشرا نے مسلمان سے شادی کرلی ہے۔ @LautanRamNish نامی ایکس یوزر نے ایک نو بیاہتا جوڑے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہیکہ " کتھاواچک رچا مشرا نے ایک مسلمان سے شادی کرلی۔ اور منافق دھریندر شاستری کی بہن پہلے ہی دبئی کے امیر مسلمان شیخ سے شادی ہوچکی ہے۔ بھائیو، یہ منافق، ہندو راشٹر اور ہندو مسلم، انڈیا پاکستان کی باتیں کرنے کیلئے ہمارا استعمال کرتے ہیں اور بے جھجھک مسلمانوں سے رشتہ بھی کرتے ہیں۔"

دعویٰ:

ऋचा मिश्रा कथावाचक ने एक मुस्लिम से शादी कर ली। और पाखंडी धीरेन्द्र शास्त्री की बहिन पहले से ही दुबई के अमीर मुस्लिम शेख से कर चुकी है।

भाई ये पाखंडी हमको आपको अपनी दुकान चलाने के लिए हिन्दू राष्ट्र व हिन्दू -मुस्लिम, भारत -पाकिस्तान करते हैं और रिश्तेदारी बेहिचक मुसलमानों में करते हैं।

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔




فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال میں پایا کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

اس دعوے کی سچائی جاننے سے قبل جانتے ہیں کہ آخر کتھا واچک رچا مشرا کون ہیں؟

رچا مشرا ایک مشہور کتھا واچک یعنی کہانی کار ہیں جو ہندومت کی باتیں لوگوں کو آسان انداز میں سمجھاتی ہیں۔ وہ لوگوں کو مہاکاویو، پرانوں اور دیگر قدیم گرنتھوں کے بارے میں لوگوں کو بتاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم ہیں۔

لیکن اس بیچ ان کی شادی سے متعلق ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے دعویِ کیا جارہا ہیکہ انہوں نے ایک مسلمان سے شادی کرلی ہے۔ ہم نے اپنی جانچ کے تحت گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کا استعمال کیا تو ہمیں کئی ایک پوسٹ ملے جن میں سے یہ فیس بک کا ویڈیو شامل ہے۔ 23 مئی 2018 کے اس ویڈیو میں ایک اور کتھا واچک 'دیوی چترالیکھا' کو اپنے دولہے مادھو پربھو سے شادی کی بعد حاضرین سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Full View

یہاں وائرل تصویر اور حقیقی تصویر کا موازنہ کریں۔


مزید تلاش کرنے پر ہمیں 2017 کا ایک فیس بک پوسٹ ملا جس میں خود چترالیکھا کے شوہر نے اپنی شادی کی تصویر شئیر کی تھی جسے وائرل پوسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

Full View

ایسا پہلی نہیں ہوا کہ لوگوں نے انکی شادی کو لیکر جھوٹی خبریں پھیلائی ہو۔ چند سال پہلے بھی اسی طرح کی افواہیں اڑائے جانے پر چترالیکھا نے خود اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔

پھر ہم نے دیوی رچا مشرا سے متعلق جانچ کی تو ہمیں ان کا ایک فیس بک پیج ملا۔ اس پیج پر دی گئی جانکاری سے ہم نے رچا سے بات کی تو انہوں نے سوشل میڈیا پرکئے جارہے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ چند لوگ کسی اور کی تصویر لگاکر ان کے بارے میں فرضی خبریں پھیلارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انکی ابھی شادی نہیں ہوئی ہے۔

تحقیق سے واضح ہوا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی ہے کیوں کہ تصویر میں دکھائی گئی خاتون دیوی رچا مشرا نہیں بلکہ معروف کتھاواچک دیوی چترالیکھا ہیں جنکی شادی کو 7 سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔

Claim :  معروف کتھا واچک رچا مشرا نے مسلمان سے شادی کرلی ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News