Fact Check: بی جے پی امیدوار منوج تیواری کی شکست کا دعویٰ کرنے والا اوپی نین پول من گھڑت ہے
اے بی پی نیوز اور سی ووٹر کی جانب سے کرائے گئے پری پول سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار منوج تیواری شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کی انتخابی دوڑ میں پیچھے ہیں;
عام انتخابات کے تمام مرحلوں کی پولنگ کے بعد ایکزٹ پولس کے اعلان کے پیش نظر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت ساری جعلی معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔ اس بیچ، اے بی پی نیوز-سی ووٹر سروے کے لوگو سے ملتی جلتی ایک تصویر میں اوپی نین پول سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ اس وائرل اوپی نین پول میں دہلی کے شمال مشرقی لوک سبھا امیدوار منوج تیواری کو اپنی سیٹ کھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سروے کے مطابق شمالی ہند میں این ڈی اے کو 90 سے 110 نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ ِINDIA بلاک کو 70 سے 90 اور دیگر کو 0سے 5 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے اسکرین شاٹ کواس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ “मनोज तिवारी तो गयो ۔ اس کا مطلب ہے "منوج تیواری تو گیا"۔
فیکٹ چیک:
تحقیق کے دوران، ہم نے پایا کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے، اور یہ ایک من گھڑت اسکرین شاٹ ہے۔
ریورس امیج سرچ کے دوران ہمیں پتہ چلا کہ اے بی پی نیوز نے اسکرین شاٹ کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے کہا : “सोशल मीडिया पर ओपिनियन पोल को लेकर abp न्यूज़ का Fake Screenshot वायरल हो रहा है. ऐसी खबर ABP News पर प्रसारित नहीं की गई है. ऐसी भ्रामक खबरों से सावधान रहें. सही और सटीक जानकारी के लिए हमारे सोशल मीडिया हैंडल को फॉलो करें”.
ترجمہ: "اے بی پی نیوز سے متعلق اوپی نین پول کا ایک جعلی اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اے بی پی نیوز پر ایسی کوئی خبر نشر نہیں کی گئی ہے۔ اس طرح کی گمراہ کن معلومات سے محتاط رہیں۔ درست اور قابل اعتماد اپ ڈیٹس کے لئے ہمارے سوشل میڈیا ہینڈلز کو فالوکریں"
جب ہم نے ' اے بی پی لوک سبھا اوپی نین پول آن منوج تیواری' کے کیورڈس سے گوگل سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ اے بی پی نیوز نے اپنے یوٹیوب چینل پر26 دسمبر 2023 کو ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا۔ 0:09 ٹائم اسٹیمپ پر منوج تیواری کے نتائج دکھائے گئے۔ سروے کے مطابق تیواری اپنے حریف سے آگے چل رہے ہیں۔
وائرل اوپی نین پول میں این ڈی اے کو 90-110 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ حالانکہ حقیقی رائے شماری میں این ڈی اے کو 150-160 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ، ہمیں اے بی پی نیوز کی طرف سے شائع ایک تفصیلی مضمون ملا جس میں یہ ذکر کیا گیا تھا کہ وائرل پوسٹ جعلی ہے۔
لہٰذا یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ایک من گھڑت اوپی نین پول کو سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منوج تیواری لوک سبھا انتخابات میں اپنی نشست کھو سکتے ہیں۔