Fact Check: بین الاقوامی ڈی این اے ماہر کا ’راہل گاندھی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے بیٹے نہیں ہے‘ والا دعویٰ غلط ہے

ڈاکٹر مارٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہندوستان آکر اس بارے میں تمام ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں جس سے ثابت ہوگا کہ راجیو گاندھی کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔‘

Update: 2023-07-05 08:03 GMT

اخبار کے تراشے کی تصویر جس میں ڈی این اے ماہرین کی جانب سے تصدیق کی جارہی ہے کہ ’کانگریس قائد راہل گاندھی سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے بیٹے نہیں ہے‘ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

اس تراشہ کے مطابق’ امریکہ میں مقیم ڈی این اے ماہر ڈاکٹر مارٹن سیزو نے ایک پریس کانفرنس میں چونکانے والا دعویٰ کیا ہے۔ ڈاکٹر مارٹن نے کہا ہے کہ ان کے پاس راجیو گاندھی اور راہل گاندھی کا ڈی این اے ہے اور دونوں میں مماثلت نہیں ہے۔ ڈاکٹر مارٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہندوستان آکر اس بارے میں تمام ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں جس سے ثابت ہوگا کہ راجیو گاندھی کا کوئی بیٹا نہیں ہے۔‘



Full View


Full View
Full View

فیکٹ چیک:

ہم نے کی وورڈ کی مدد سے اس رپورٹ کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تاہم ہمیں اس دعوے سے متعلق کوئی ایسی خبر نہیں ملی جو راہل گاندھی کو راجیو گاندھی کے بیٹے نہ ہونے کی وائرل خبر کی حمایت کرتی ہو۔ اگر اس طرح کی کوئی خبر سامنے آتی تب میڈیا میں فوری طور پر یہ خبریں رپورٹ کی جاتیں۔ اس بارے میں کوئی خبر رپورٹ نہیں کی گئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ دعویٰ غلط ہے۔

ہم نے ڈی این اے کے ماہر ’ڈاکٹر مارٹن سوجی‘ کے بارے میں بھی تلاش کیا تاہم ہمیں اُن کے بارے میں بھی کوئی معلومات دستیاب نہیں ملی۔

مزید برآں، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اس طرح کا دعویٰ انٹرنیٹ پر وائرل ہوا ہو۔ سال 2019 میں، چند میڈیا اداروں نے اسی طرح کے دعوے کی جانچ پڑتال کرکے ثابت کیا کہ یہ جھوٹا دعویٰ ہے۔

اسی طرح کا دعویٰ وزیراعظم نریندر مودی کے بارے میں سال 2019 میں کیا گیا تھا کہ وہ عصمت دری کے مجرم آسارام باپو کے بیٹے ہیں، اور یہ کافی وائرل ہوا تھا۔ اب یہاں، یکساں اخبار کے تراشے کا استعمال کیا گیا ہے۔ دونوں ہی تراشوں کا موازنہ کیا جائے تو کافی وضاحت ہوجاتی ہے۔

صرف شخصیات اور جماعتوں کے نام تبدیل کیے گئے ہیں، جب کہ اخبار کے تراشہ بالکل اُسی طرح ہے۔ اس سے یہ واضح ہے کہ موجودہ وائرل کلپنگ ایک ٹیمپلیٹ کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے اور یہ مضمون کا حقیقی حصہ نہیں ہے۔



لہٰذا یہ واضح ہے کہ ایک من گھڑت نیوز کلپنگ شیئر کی جا رہی ہے جس میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک امریکی ڈی این اے ماہر نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہول گاندھی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے نہیں ہیں۔ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  American DNA expert says Congress leader Rahul Gandhi is not the son of former PM Rajiv Gandhi.
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News