Fact Check:کٹلیس فش کا ویڈیو الیکٹرک ائیل مچھلی کے گمراہ کن دعویٰ کے ساتھ وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک چمکتی مچھلی کو دکھا کر دعویٰ کیا جارہا ہیکہ یہ الیکٹرک ائیل مچھلی ہے اور اسے چھونے سے بجلی کا جھٹکہ لگتا ہے۔

Update: 2024-12-12 15:42 GMT

سوشل میڈیا پربے شمار انوکھے جانوروں کے ویڈیو خوب شئیر کئے جاتے ہیں، جن میں سے کچھ ویڈیو حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں جبکہ دوسرے ویڈیوس میں یا تو لاعلمی کی وجہ سے فرضی جانکاری دی جاتی ہے یا پھر آرٹیفیشل انٹلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کے ٹولس سے بنائے گئے فرضی تصویروں یا ویڈیو عام کرکے ویوز اور سبسکرائبرس بڑھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اسی ضمن میں ایک ویڈیو گردش کر رہا ہے جس میں ایک لمبی، چمکدار مچھلی کو دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو شئیر کرنے والے ایک انسٹاگرام صارف نے غیرواضح طور پر یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے یہ ایک الیکٹریک ائیل جیسی مچھلی ہے جسے چھونے پر آپ کو بجلی کا جھٹکہ لگ سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں مچھلی پرروشنی ڈال کر اسے چکمتی ہوئی دکھا کریہ تاثر دیا جارہا ہیکہ گویا یہ مچھلی بجلی پیدا کر رہی ہے۔ اس دعوے کی تائید میں پوسٹ کے ساتھ #electriceel کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ mommafloyd نامی انسٹاگرام صارف کے اس ویڈیو کو 22 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

This is exactly why I say the water is love place for humans. I said crazy # #ElectricEel #ohmy #CommentBelow #Like #TrendingVideo #Share

وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔

وائرل دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں،


Full View

 فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران واِئرل انسٹاگرام پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ گمراہ کن پایا۔

وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کی تحقیق کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ ٹول کی مدد لی تو یہ واضح ہوگیا کہ برقی ائیل مچھلی مختلف ہوتی ہے اور وائرل پوسٹ میں دکھائی گئی مچھلی دراصل وہ "کٹلیس فش" (Cutlassfish) ہے۔ اسی مچھلی کی ایک نسل ہے جس کا نام Silver Scabbardfish ہے۔

اس مچھلی کے بارے میں انٹرنیٹ پر زیادہ جانکاری نہیں ملی۔ ٹیکساس واٹر فیشنگ نامی میگزین کی ویب سائیٹ پر بتایا گیا ہیکہ کٹلیس فش کا نام اسکی 'کٹلیس تلوار' سے ملتی جلتی خم دار شباہت کی وجہ سے پڑا ہے اور اس برقی ائیل مچھلی کی طرح نظر والی مچھلی کی چمکدار جلد ہوتی ہے۔ اس کی جلد کی چمک کی وجہ سے، جب اس پر روشنی پڑتی ہے تو یہ چمکتی ہوئی نظر آتی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے جیسے وہ بجلی پیدا کر رہی ہو۔

الیکٹرک ائیل، ایک مختلف قسم کی مچھلی ہے۔ یہ واقعی میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنے شکار کو مارنے یا دفاع کے لیے بجلی کا جھٹکا استعمال کر سکتی ہے۔ لیکن ان کی شکل اور جسمانی ساخت کٹلس فش سے بالکل مختلف ہوتی ہے۔ الیکٹرک ائیل زیادہ تر تازہ پانی میں پائی جاتی ہیں، جبکہ کٹلس فش سمندر کی تہہ میں رہتی ہے۔

یہاں آپ ان دونوں مچھلیوں کا موازنہ کسکتے ہیں۔ [اوپر کٹلیس فش اور نیچے الیکٹرک ائیل مچھلی]


تحقیق کے دوران ہمیں انسٹاگرام پر 'ایکس پلین ایوری تھینگ' نامی ایک پیج ملا جس میں وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے اس مچھلی کے بارے پھیلائی جارہی فرضی جانکاری کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس پوسٹ میں لکھا ہیکہ " کٹلیس فش کو ریبن فش یا ہول بیلٹ فش بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مچھلی اسلئے چمکتی ہے کیوں کہ اس کی جلد پر چمکنے والے خلیے (reflective cells) ہوتے جنہیں 'گانین' کہا جاتا ہے۔ ان خلیوں کی وجہ سے اس پر پڑنے والی روشنی شیشے کی طرح چمک اٹھتی ہے۔"

تحقیق سے پتہ چلا ہیکہ سوشل میڈیا پوسٹ میں دکھائی گئی مچھلی برقی ائیل فش نہیں بلکہ کٹلیس فش ہے جس کی صرف چکمدار جلد ہے اور اسے چھونے پر کوئی بجلی کا جھٹکہ نہیں لگتا۔ لہذا، یہ دعویٰ کہ کٹلس فش بجلی کا جھٹکا دے سکتی ہے، فرضی اور بے بنیاد ہے۔

Claim :  کٹلیس فش کو چھونے سے بجلی کا جھٹکہ لگتا ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News