Fact Check: جے سی بی مشینوں کی بذریعہ ٹرین منتقلی کے ویڈیو میں اسکی منزل بارے میں کیا گیا جھوٹا دعویٰ
وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 2023 میں راجستھان اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والے اترپردیش سے راجستھان کو ایک مال بردار ٹرین میں جے سی بی مشینوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلی ٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو 'بلڈوزر بابا' کا لقب اس وجہ سے دیا گیا ہیکہ کیونکہ ان کے دور حکومت میں ریاست میں مبینہ مجرموں کی املاک کو گرانے کے لئے انتظامیہ کو جے سی بی مشینوں کا مسلسل استعمال کرتے دیکھا گیا ہے۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے راجستھان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا ہے۔ اس تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پھیلا یا جا رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ اتر پردیش سے کھدائی کرنے والی کئی جے سی بی مشینوں کو بذریعہ ٹرین راجستھان منتقل کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو کا انگریزی کیپشن : Train from UP to Rajasthan. Bulldozers dispatch
فیکٹ چیک :
اس ویڈیو میں کیا گیا دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ ویڈیو نومبر 2021 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
اس ویڈیو کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے جب ہم نے اس ویڈیو کے ہر فریم کا بغور مشاہدہ کیا تو ، ہم دیکھتے ہیں کہ اس BOMN ٹرین پر لادے ہوئے جے سی بی کےوڈیو پر ' WAG-9H 31395 Bhilai ' کا متن لکھا ہوا ہے۔
پھر ہم نے ویڈیو کے اس مخصوص فریم کے ساتھ ' WAG-9H 31395 Bhilai' کے کیورڈس سے گوگل پر ریورس امیج سرچ کیا، تو ہمیں پتہ چلا کہ وائرل ویڈیو کلپ نومبر 2021 میں یوٹیوب پر شیئر کئے گئے ایک طویل ویڈیو سے لیا گیا ہے۔
اس چینل پر آپ کو مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے مختلف ویڈیوز ملیں گے. اس ویڈیو میں ہم 3.13 منٹ پر وائرل ویڈیو کلپ کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔
اس چینل نے 26 نومبر 2021 کو یہ ویڈیو شیئر کیا تھا جس کا ڈیسکریپشن ہے۔ Rare spotting of JCBs on BOMN Train. And Two Express Trains Overtakes BOMN Freight Train. Superb Acceleration of ERODE [ED] WAP-7 with 24 coaches Kollam Weekly Express. MEGA OFFLINK Tuglakabad [TKD] with KRISHNA Express
اس کے ڈیسکریپشن میں ہم ' WAG-9H 31395 Bhilai' متن والی مشینوں سے لدی BOMN ٹرین کو اونگول [آندھراپردیش] کی طرف جاتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
اس سے پتہ چلتا ہیکہ یہ ٹرین راجستھان نہیں بلکہ آندھرا پردیش کے اونگول شہر کی طرف جا رہی تھی۔