Fact Check: سائیکلون بیپرجوائےکے مناظر دکھانے والا وائرل ویڈیو نقلی ہے

دعویٰ کیا گیا کہ یہ سائیکلون بیپرجوائے کے سبب آیا ہے اور گجرات کے کچھ کی بندرگاہ کا ہے۔

Update: 2023-06-24 10:29 GMT

حالیہ دنوں میں ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگئے طوفان بیپرجوائے کو اب تک کے سب سے خطرناک طوفانوں میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ شمال مشرق اور سوراشٹر سے گزرنے کے بعد یہ پاکستان کے جاکھاو، بندرگاہ ، گجرات کے قریب پہنچا تھا۔

وائرل ویڈیو میں ایک ہوائی جھکڑ (ٹورناڈو) کو اچانک ساحل سمندر سے نمودار ہوتا ہوا بتایا گیا، اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ سائیکلون بیپرجوائے کے سبب آیا ہے اور گجرات کے کچھ کی بندرگاہ کا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے: کچھ، گجرات کے بندرگاہ کا یہ منظر "#BiparjoyCyclone کا ہے جہاں سائیکلون کا #LANDFALL ہوا ہے۔ #BiparjoyUpdate #BiparjoyNews #Gujaratcyclone #cyclone #cyclone"



https://www.facebook.com/reel/188981067466281

فیکٹ چیک:

دعویٰ غلط ہے۔ یہ ویڈیو سی جی آئی(CGI) یعنی کمپیوٹر جنریٹیڈ ایمیجری سے بنایا گیا نقلی ویڈیو ہے۔

جب ہم نے اس ویڈیو کے الگ الگ کی فریم نکالے اور اسے گوگل ریورس امیج کی مدد سے تلاش کیا تو ہم نے پایا کہ اس طرح کا ویڈیو فیس بک پر ’Shea Gibson-Meteorologist‘ نامی یوزر کی جانب سے’جعلی مائیکروبرسٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر گردش کررہا ہے‘ اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔

ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ’میں اس ویڈیو کے بارے میں پوچھتا رہتا ہوں کہ یہ کیا ہے؟ یہ ایک اسپیڈ اپ مائیکرو برسٹ کی فنکارانہ پیشکش ہے، تاہم کافی مقدار میں CGI کے ساتھ، یہ میں اس میں شامل کرتا ہوں۔ یقینی طور پر موسمیاتی نقطہ نظر سے یہ حقیقی نہیں لگتا، لیکن غیر تربیت یافتہ آنکھوں کے لیے یہ قابل فہم ہے۔ آپ لاسٹ اسٹریمرز کو اٹھتے ہوئے نہیں دیکھیں گے جیسا کہ ایک دھماکہ ہوسکتا ہے اور مائیکرو برسٹ گرتے ہیں، ساتھ ہی الگ الگ سمت میں یہ پھیل جاتے ہیں۔ ایک اور بات یاد دہانی کے لیے جو کچھ بھی سوشل میڈیا پر ظاہر ہوتا ہے، وہ ہمیشہ حقیقی نہیں ہوتا!‘

Full View

ہمیں یوٹیوب پر ایک اور ویڈیو ملا جسے ’Actu Astro Meteo‘ نامی چینل سے ’جب آسمان سمندر سے ملتا ہے‘ اس عنوان کے ساتھ پبلش کیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو جنوری 2021 میں پبلش کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ یہ ویڈیو (CGI) ہے جسے @orphicframer کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

Full View

اور پھر جب ہم نے orphicframer کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تلاش کیا تو ہمیں، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اس کے اکاونٹ ملے، یہاں پر بھی یہ ویڈیو شیئر کیا گیا تھا۔

یہ ویڈیو جون 2019 کو انسٹاگرام اکاونٹ پر جب کہ دسمبر 2018 کو یوٹیوب اکاونٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

یوٹیوب پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو کو’ٹورناڈو اِن جرسی، چینل آئی لینڈ (سی جی آئی سائمیولیشن) ٹک ٹاک‘ ٹائٹل دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ اس ویڈیو کو نیکون ڈی 7200، 50 ایم ایم 1.8م ایڈوب آفٹر ایفیکٹس اور سینما فور ڈی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔

Full View

اس دعوے کی پول متعدد فیکٹ چیک تنظیموں کی جانب سے پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

بہرحال، سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے اس وائرل ویڈیو میں جو مناظر سائیکلون بیپرجوائے کہہ کر بتائے گئے ہیں وہ سی جی آئی سے بنائے گئے ہیں اور یہ دعویٰ غلط ہے۔

Claim :  video shows visuals of cyclone biparjoy
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News