Fact Check: توہین رسالت کی مخالفت میں امتیاز جلیل کی ترنگا ریلی کا ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ وائرل

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر سید امتیاز جلیل نے توہین رسالت کی مخالفت میں مہنت رامگیری مہاراج اور بی جے پی لیڈر نتیش رانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اورنگ آباد سے ممبئ تک ترنگا ریلی نکالی۔

Update: 2024-09-25 05:57 GMT

 Prophet Muhammad

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین [اے آئی ایم آئی ایم] مہاراشٹرا کے صدر اور سابق رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے 23 ستمبر کو چھتراپتی سمبھاجی نگر یعنی اورنگ آباد سے 'ترنگا آئین ریلی' نامی ایک شاندار ریلی نکالی۔ مہنت رامگیری مہاراج کی طرف سے توہین رسالت اور بی جے پی کے رکن اسمبلی نتیش رانے کی فرقہ وارانہ تقریروں کی ٘مخالفت میں مجلسی لیڈر نے 'چلو ممبئی' نعروں کے ساتھ کار ریلی منظم کی۔

اس ریلی کو تقریبا تمام میڈیا کی اشاعتوں میں خوب کوریج ملا۔ اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل کیا جارہا ہیکہ 'ممبئی میں مسلمان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں۔'

دعویٰ:

ये पाकिस्तान या बांग्लादेश नहीं है

ये इराक ईरान या अफगानिस्तान भी नहीं है

  अपना मुंबई है

जहाँ मुसलमान अपनी ताकत दिखाने को

सड़कों पे निकला है सोते रहो हिन्दुओं

ترجمہ: "یہ پاکستان یا بنگلہ دیش نہیں ہے۔ یہ ایران یا افغانستان بھی نہیں ہے۔ اپنا ممبئی ہے جہاں مسلمان اپنی طاقت دکھانے کیلئے سڑکوں پر نکلا ہے۔ سوتے رہو ہندووں۔"


Full View



Full View

فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے اپنی تحقیق کے دوران پایا کہ وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے ویژولس امتیاز جلیل کی ریلی کے نہیں اور وائرل ویڈیو گمراہ کن پایا گیا۔ حیرانی بات ہیکہ 'India TV' نے بھی اپنے پروگرام میں وائرل ویڈیو کا استعمال کیا ہے۔


اپنی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے ہم نے سب سے پہلے ایم آئی یم لیڈر امتیاز کے سوشل میڈیا اکاونٹس چیک کئے۔ اس ریلی کی کچھ جھلکیاں انکے ایک فیس بک پوسَٹ میں دیکھَے جاسکتے ہیں۔

Full View
وائرل ویڈیو اور امتیاز جلیل کی قافلے کی تصویروں کا موازنہ کرنے پر پتہ چلتا ہیکہ دونوں ویڈیوز مماثل نہیں ہیں کیوںکہ ایم آئی ایم لیڈر کے حامیوں نے اپنی اپنی کاروں کے ساتھ 'ترنگا آئین ریلی' میں شرکت کی تھی۔

فری پریس جرنل کی رپورٹ کے مطابق، اس قافلے میں قریب 12 ہزار افراد شامل تھے اور پولیس کی جانب سے انہیں ممبئی میں داخلہ نہ دئے جانے پر ان میں سے بیشتر اراکین کو دیر گئے رات مولند چیک ناکہ سے گھر لوٹنا پڑا۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ جاری رکھا تو ہمیں ایک کلیدی فریم کے ساتھ ٹک ٹاک کا ویڈیو ملا جس کا url یوں تھا۔ 


اس یوآر ایل کے کیورڈس کی مدد سے جب ہم نے گوگل سرچ کیا تو ہمیں 10 ستمبر 2024 کا پاپائے روم فرانسس کے ایسٹ ٹیمور، تیمور لیستے یا مشرقی تیمور کے دورہ سے متعلق
ویاٹیکن نیوز کی رپورٹ ملی جس میں بتایا گیا ہیکہ پوپ کے ماس میں 60 ہزار افراد نے شرکت کی۔

مزید تحقیق کرنے پر ہمیں 'نائجیرین کیاتھولیکس' نامی فیس بک یوزر کی طرف سے 12 ستمبر کو 2024 کو کیا گیا پوسٹ ملا۔ یہاں ملاحظہ کریں۔

Full View
کلارا ڈیاس نامی یوزر نے اسی ویڈیو کو 13 ستمبر کو اس ٹائیٹل کے ساتھ شئیر کیا تھا۔ Misa tasi tolu Sua Santidade Papa Francisco mai Timor - Leste 🇹🇱🇻🇦

Full View

ایم آئی ایم لیڈر کی 'ترنگا آئین' ریلی کے نام پر ایسٹ ٹیمور افریقی ملک کے پوپ فرانسس کے حالیہ دورے کا ویڈیو شئیر کرکے اس ریلی کے تعلق سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ لہذا، وائرل ویڈیو امتیازجلیل کی ریلی کا نہیں بلکہ افریقی ملک میں عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے شاندار استقبال کا ہے۔
Claim :  ہمارے شہر میں مسلمان اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے سڑکوں پر نکلا ہے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News