Fact Check: ویزاگ ساحل پر پڑی مچھلیوں کا ویڈیو گمراہ کن دعویٰ کے ساتھ کیا گیا شئیر

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویِ کیا گیا ہیکہ سمندری طوفان میچانگ کی وجہ سے آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے ساحل پربڑی مقدار میں زندہ مچھلیاں دیکھی گئی۔

Update: 2023-12-10 09:30 GMT


حالیہ دنوں میں سمندری طوفان میچانگ آندھرا پردیش میں نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان باپٹلہ کے قریب ساحل سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور پدوچیری میں شدید بارش ہوئی۔ سمندری طوفان نے چنئی اور تمل ناڈو کے کئی حصوں میں تباہی مچائی۔ چنئی کی سڑکوں پر بڑے پیمانے پر پانی جمع ہوگیا تھا ۔ بارش سے جڑے حادثات کی وجہ سے ریاست میں کچھ اموات بھی ہوئی ہیں۔

آندھرا پردیش کے کئی حصوں میں طوفان کے ساحل سے ٹکرانے کے ساتھ ہی ساحل کے قریب تیرتی ہوئی مچھلیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہونے لگی جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سمندری طوفان میچانگ کی وجہ سے وشاکھاپٹنم میں مچھلیاں ساحل پر دیکھی گئی۔

تیلگو میں کیپشن తుఫాను కారణంగా విశాఖ బీచ్ లో ఒడ్డుకు కొట్టుకు వచ్చిన చేపలు


Full View


Full View

یہ دعویٰ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر وائرل کیا جانے لگا۔

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ یہ ویڈیو مئی 2023 کا ہے اور حالیہ واقعہ نہیں ہے۔

جب ہم نے وائرل ویڈیو سے نکالے گئے کلیدی فریم کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو مئی 2023 سے بڑے بڑے تیلگو میڈیا اداروں کے متعدد یوٹیوب چینلوں پر دستیاب ہے۔

سمہ یم تیلگو نے29 مئی، 2023 کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک وائرل ویڈیو پوسٹ کیا کیا تھا، جس کا عنوان تھا "Thousands of fish wash ashore on Bheemili beach | Visakhapatnam"۔ اسکی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے بھیملی ساحل پرہزاروں زندہ مچھلیوں کو دیکھ کر مقامی باشندے اور دیگر لوگ حیران رہ گئے۔Full View

اسی ویڈیو کو NTV تیلگو نے بھی اپنے یوٹیوب چینل پر اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔ Fishes Washed Ashore at Bheemili Beach | NTV

اس ویڈیو میں نیوز اینکر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ویڈیو کے نشر کئے جانے سے ایک دن پہلے مچھلیاں ساحل پر بہتی نظر آئی تھیں جس کے بعد مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی ان زندہ مچھلیوں کو پکڑنے کی کوشش کی۔

Full View

اسی ویڈیو کو وی V6نیوز تیلگو نے بھی اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا تھا۔ Huge fishes washed ashore at Vizag Beach

Full View
Circare Express نے 29 مئی 2023 کو اس عنوان کے ساتھ اس واقعہ کا ایک تفصیلی ویڈیو پوسٹ کیا تھآ۔ విశాఖపట్నం బీచ్ లో ఒడ్డుకు చేపలు || Fish washed ashore at Visakhapatnam beach @CircarExpress
Full View

لہٰذا وائرل ویڈیو حالیہ واقعہ نہیں ہے اور اس میں مئی 2023 میں سمندر کے ساحل پر مچھلیاں دیکھے جانے کے واقعے کو دکھایا گیا ہے۔اور سمندری طوفان میچانگ اس کا سبب نہیں تھا۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  The video shows fish washed ashore on the beach in Vizag due to the recent Cyclone Michaung
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News