Fact Check: مودی نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو نظر انداز نہیں کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو نظر انداز نہیں کیا، آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کی ناقابل شکست جیت کا سلسلہ توڑ تے ہوئے چھٹویں بار ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

Update: 2023-11-28 07:45 GMT


آسٹریلیا نے بھارت کی ناقابل شکست جیت کا سلسلہ توڑتے ہوئے ورلڈ کپ جیت لیا۔ آسٹریلیا نے چھٹی بار کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر ریکارڈ قائم کیا، آسٹریلیا نے کم اسکورنگ والے فائنل میں چھ وکٹوں سے میچ جیت کر ہوم ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا کے غلبہ کا خاتمہ کیا۔ آسٹریلیائی کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ملک کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس کے ہاتھوں آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کا 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی حاصل کرنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پراس دعویٰ کے ساتھ عام کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کپتان کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور اس طرح ان کی توہین کی۔
اس ویڈیو کے ساتھ شیئر کئے گئے کیپشن میں لکھا گیا ہیکہ "بھارت نے خود کو سب سے ذلت آمیز میزبان ملک ثابت کیا"



فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ غلط ہے۔ اس ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا ہے تاکہ ایسا لگے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی دینے کے بعد دونوں رہنما آسٹریلیائی کپتان کو مبارکباد دیئے بغیر پرزنٹیشن ایریا سے باہر چلے گئے۔
جب ہم نے میچ کے بعد پریزنٹیشن تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کو انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو ہمیں 20 نومبر 2023 کو انشو کشیپ ولاگز نامی یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا گیا ایک طویل ویڈیو ملا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں رہنما اسٹیج پر جا کر آسٹریلیائی کپتان کا انتظار کر رہے ہیں اور ٹرافی دینے سے قبل ان کا گرمجوشی سے استقبال کر رہے ہیں۔
Full View
اور اس ویڈیو میں آسٹریلیائی کپتان کو ٹرافی دئے جانے کے مناظر کو قریب سے دکھایا گیا ہے۔
خبر رساں ادارہ ANI نے انعامی تقریب کی تصاویر کو اپنے X اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم رچرڈ مارلس کے ہمراہ احمد آباد میں بھارت کے خلاف جیت حاصل کرنے والی آسٹریلیا ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی سونپی'۔
جبکہ Aljazeera.com پر شائع کردہ تصاویر میں سے ایک میں لیڈروں کو آسٹریلیائی کپتان سے ہاتھ ملاتے اور ٹرافی دینے سے قبل ان کو سلام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

لہٰذا یہ دعویٰ غلط ہے کہ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیاٹ کمنز کو سیاسی رہنماؤں نے سلام نہیں کیا اور انہیں نظر انداز کردیا گیا۔ رہنماؤں نے ٹرافی دینے سے قبل ان کا استقبال کیا اور ان سے بات چیت کی اور فاتح ٹیم کے تمام ممبران کو مبارکباد بھی دی۔




Claim :  Indian Prime Minister Narendra Modi ignored Australian captain Pat Cummins after the trophy presentation, India proved to be a disgraceful host
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News