Fact Check: ٹینک بنڈ پر جلوس میں شامل افراد کے ہاتھوں میں کوئِی پاکستانی جھنڈا نہیں ہے

حیدرآباد کے ٹینک بند پر نکالے گئے جلوس میں شامل لوگوں نے کوئی پاکستانی جھنڈا نہیں اٹھایا تھا۔ یہ اسلامی جھنڈے ہیں جو بھارت میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے تہوار کے دوران استعمال کئے جاتے ہیں۔

Update: 2024-04-30 07:15 GMT

حیدرآباد میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے ساسی گہما گہمی زوروں پر ہے کیونکہ یہ حلقہ تلنگانہ کی اہم نشستوں میں سے ایک ہے۔ یہ پارلیمانی حلقہ گزشتہ تین دہائیوں سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کا گڑھ رہا ہے۔ سال 2004 سے اس پر ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا قبضہ ہے۔ اس سال لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے حیدرآباد کے حلقہ سے مادھوی لتا کو میدان میں اتارا ہے جو سیاسی حلقوں میں اتنی مشہور نہیں ہیں۔ وہ اویسی کے خلاف الیکشن لڑیں گی۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ مادھوی لتا اس الیکشن میں اویسی کو سخت مقابلہ دیں گی۔

اس بیچ سوشل میڈیا پر سبز رنگ کے جھنڈے تھامے لوگوں کے ایک گروپ کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستانی جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Full View



یہ ویڈیو واٹس ایپ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا ، جس میں تیلگو میں دعویٰ کیا گیا ہے۔

హైదరాబాద్: 'పాకిస్తాన్ జిందాబాద్' అంటూ హైదరాబాద్ ట్యాంక్ బండ్ పైన పాకిస్తాన్ జెండాలతో కేరింతలు.. ఇదెక్కడో పశ్చిమ బెంగాల్, కేరళ లోనో కాదు.. తెలంగాణ రాష్ట్ర రాజధాని హైదరాబాద్ లోని సచివాలయానికి కూత వేటు దూరంలో ట్యాంక్‌ బండ్‌పై ట్రాఫిక్ కు అంతరాయం కలిగిస్తూ విచ్చల విడిగా పాకిస్తానీ జెండాలతో ఊరేగిన పాత బస్తీ మతోన్మాదులు..

ترجمہ : "حیدرآباد: حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر پاکستانی پرچموں کے ساتھ 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگائے گئے۔ یہ مغربی بنگال یا کیرالہ کا واقعہ نہیں ہے۔ ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں سکریٹریٹ سے کچھ ہی فاصلے پر پرانی بستی کے جنونی پاکستانی جھنڈوں کے ساتھ ٹینک بنڈ پر مارچ کر رہے ہیں، جس کے سبب ٹریفک متاثر ہوئی۔ "


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ ویڈیو حالیہ نہیں ہے اور لوگوں کے ہاتھوں میں کوئی پاکستانی جھنڈا نہیں ہے۔ یہ اسلامی جھنڈے ہیں جو عام طور پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے جلوس کے دوران دیکھے جاتے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے جھنڈے پاکستانی جھنڈے سے بہت مختلف نظر آتے ہیں۔ یہاں اسکرین شاٹس ملاحظہ کریں.

جب ہم نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے جھنڈوں کے بارے میں آن لائن تلاش کیا تو ہمیں کچھ ای کامرس سائٹس ملیں جو وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے جھنڈے فروخت کر رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں موجود جھنڈوں کا پاکستانی پرچم سے موازنہ کرنے پر ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دونوں پرچم بالکل مختلف ہیں۔ یہاں موازنہ کیا گیا ہے.


تلگو پوسٹ کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے موقع پر بھارت میں فروخت ہونے والے جھنڈوں کی کچھ تصاویر بھی ملی ہیں جو وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے جھنڈوں سے بہت ملتی جلتی ہیں۔

حیدرآباد سٹی پولیس نے بھی شہریوں کو خبردار کیا کہ وائرل ویڈیو پچھلے سال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے تہوار کا پرانا ویڈیو ہے۔ پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 'یہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے سال گزشتہ کا پرانا ویڈیو ہے، اس ضمن میں پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، ہم درخواست کرتے ہیں کہ جھوٹی معلومات نہ پھیلائیں بصورت دیگر کارروائی کی جائِگی۔"

روزنامہ سیاست نے بھی پولیس کی وارننگ کو شائع کیا ہے۔

لہٰذا وائرل ہونے والا ویڈیو پرانا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے جھنڈے پاکستانی جھنڈے نہیں ہیں۔ یہ اسلامی جھنڈے ہیں جو عام طور پر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وصلعم کے جلوس کے دوران دیکھے جاتے ہیں۔ یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  مسلم نوجوانوں کے ایک گروہ نے ٹنک بنڈ پر پاکستانی پرچم اٹھائے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News