Fact Check: امراوتی شہر کے زیرآب آنے کی وائرل تصویر حالیہ نہیں

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ حالیہ سیلاب میں آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی زیرآب آگئی ہے۔ یہ دعویٰ غلط ہے۔

Update: 2024-07-31 16:02 GMT

گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے ساحلی آندھرا کے کئی حصوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی اور اسکول اور کالجوں کو بند کرنا پڑا۔ شمالی آندھرا پردیش اور گوداوری ڈیلٹا علاقے کے اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اوڈیشہ، تلنگانہ اور مہاراشٹر کے بالائی علاقوں سے سیلاب کے پانی کے بھاری بہاؤ کے بعد دریائے گوداوری میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔

نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کے سیلاب کے کئی مناظر ملک کے مین اسٹریم میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا میں بھی دیکھے جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال کے بیچ سیلاب کے پانی میں ڈوبے امراوتی کا فضائی نظارہ دکھانے والی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس میں آندھرا پردیش کے دارالحکومت امراوتی میں سیلاب کی موجودہ صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔

ایک انسٹاگرام صارف نے ایک تصویر کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔ బాబు గారు కడుతున్న సింగపూర్ ఇప్పుడు స్విమ్మింగ్ పూల్ అయింది అందరు దానిలో దూకి ఎంజాయ్ చేయండి

ترجمہ: چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے زیر تعمیر سنگاپور اب سوئمنگ پول بن گیا ہے، ہر کوئی اس میں تیر کر لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

ایک اور ایکس صارف نے اسی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: 'امراوتی ڈرینیج، کیا کوئی یہاں سرمایہ کاری کرے گا؟'


فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔ گردش میں موجود تصویر حالیہ نہیں ہے، یہ تصویر 2019 میں کھینچی گئی تھی. جب ہم نے تحقیق کے دوران گوگل ریورس امیج سرچ استعمال کرتے ہوئے اس تصویر کی جانچ پڑتال کی تو ہمیں پتہ چلا کہ وائرل تصویر کو سال 2019 میں ریڈیٹ پلیٹ فارم پر آر / انڈیا اسپیکس نامی صارف نے شیئر کیا تھا۔ اس تصویر کو 'سیلاب کے بعد امراوتی (آندھراپردیش) کی صورتحال' کے عنوان کے ساتھ شیئر کیا تھا۔

اس تصویر کو 17 اگست 2019 کو ایک فیس بک صارف نے تیلگو میں اس کیپشن کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا۔ వరద వస్తే అమరావతి లో పరిస్థితి ఇలా ఉంటుంది” - جس کا مطلب ہے 'بارش ہونے پر امراوتی کی صورتحال'.

Full View

اس تصویر کو بعد میں متعدد نیوز ویب سائٹس نے اپنے مضامین میں استعمال کیا۔ teluguglobal.com ویب سائیٹ نے امراوتی میں سیلاب کی صورتحال پر رپورٹنگ کرتے ہوئے6 اکتوبر، 2022 کو شائع کردہ ایک مضمون میں وائرل تصویر کو شامل کیا تھا۔ ایک اور فیس بک صارف نے بھی جنوری 2020 میں یہ تصویر شیئر کی تھی۔

Full View

لہٰذا امراوتی کو سیلاب کے پانی میں ڈوبے ہوئے دکھانے والی وائرل تصویر حالیہ سیلاب کی نہیں ہے، بلکہ یہ سال 2019 کی ہے۔ یہ دعویٰ گمراہ کن ہے۔

Claim :  وائرل تصویر میں آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں حالیہ سیلاب (2024) کی تباہ کاریوں کو دکھایا گیا ہے
Claimed By :  Instagram, Twitter Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News