Fact Check: وزیر اعظم مودی 'صیہونی غلام' ہیں، کیا فلسطینی صدر محمود عباس نے ایسا کہا؟ جانئے سچائی

گذشتہ ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اکے موقع پر 23 سہے۔

Update: 2024-10-03 14:26 GMT

Mahmoud Abbas

گذشتہ ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی نے امریکہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کے موقع پر 23 ستمبر کو یہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر مودی نے جنگ زدہ غزہ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں امن و استحکام کی بحالی کا پابند ہے۔

اس بیچ بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر محمود عباس کی تصویر کے ساتھ انگریزی زبان میں ایک دعویٰ کیا جارہا ہیکہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو 'صیہونی غلام' قراردیا ہے۔

Palestinian President Mahmoud Abbas calls Indian PM Modi a 'Zionist slave'.

ترجمہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 'صیہونی غلام' کہا ہے۔


فیکٹ چیک:

تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک کی ٹیم نے اپنی جانچ پڑتال کے دوران پایا کہ وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی اور من گھڑت ہے۔

سب سے پہلے ہم نے وزیر اعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر کی حالیہ ملاقات کے بارے میں سرچ کیا تو ہمیں دوردرشن انڈیا لائیو کا انسٹاگرام پوسٹ ملا جس میں دونوں کو لیڈروں کو ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے کیپشن میں بتایا گیا ہیکہ وزیر اعظم مودی نے محمود عباس سے نیویارک میں لاٹے نیو یارک پیالیس ہوٹل میں دوطرفہ میٹنگ کی۔

اس میٹنگ کے بعد دونوں لیڈروں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلس پر اپنی ملاقات کے بارے میں تفصیلات شئیر کیں۔

صدر محمود عباس نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر دوطرفہ بات چیت کی تفصیل شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کے دوران BRICS اور SCO کے اجلاسوں میں فلسطین کی شرکت کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Full View

دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس ملاقات کے بارے میں ٹوئیٹ کیا۔ انہوں نے محمود عباس کے ساتھ اپنی تصویریں شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ پرانی دوستی کو مضبوط کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں لیڈروں کی ملاقات اور دوطرفہ بات چیت کو عربی میڈیا ادارہ ' دنیا الاوطن' اور بھارت کے کئ معیاری میڈیا ادارے جیسے دی ہندو، ہندوستان ٹائمس وغیرہ میں خوب کوریج دیا گیا تاہم کسی بھی رپورٹ میں عباس کی جانب سے مودی کو ' العبد الصهيوني ' یعنی صیہونی غلام' کہے جانے کا تذکرہ نہیں ملتا۔ اگر فلسطینی صدر ایسے الفاظ استعمال کرتے تو وہ تمام اخبارات اور نیوز چینلوں کی سرخی بن جاتے۔

لہذا، وائرل ویڈیو وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق فلسطینی صدر محمود عباس کے نام سے پھیلایا جارہا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ چند سوشل میڈیا صارفین دونوں ممالک کے بیچ غلط فہمی پیدا کرنے کی غرض سے ایسی گمراہ کن خبر کو انٹرنیٹ پرعام کررہے ہیں۔

Claim :  فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیراعظم مودی کو 'صیہونی غلام' قراردیا
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  Misleading
Tags:    

Similar News