Fact Check: آکاسا ائیر کی پرواز میں سنسکرت میں اعلان کیا گیا۔ جانئے سچائی
سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ آکاسا ائیر کی پرواز میں سنسکرت میں اعلان کیا گیا جبکہ یہ ترمیم شدہ ویڈیو ہے۔
نومبر میں جرمنی کی لفتھانسہ ائیرلائینس کی جانب سے اڑان سے قبل پرواز میں کنڑ زبان میں اعلان کی ٹوئیٹ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنی ہوئی تھی۔ بنگلورو سے جرمنی کے میونخ شہر کو جانے والی پرواز میں کنڑزبان کے استعمال پر انٹرنیٹ صارفین میں ملا جلا ردعمل دیکھا گیا۔ عمومی طور پر بھارت کی تمام ائیرلائینس میں صرف ہندی اور انگریز میں اندرون پرواز اعلان کیا جاتا ہے۔
اس واقعہ کے بعد کنڑا ساہتیہ پریشد نے بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل) سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ تمام ایئرلائنز کیلئے پروازوں میں کئے جانے والے اعلانات کیلئے کنڑ زبان لازمی قرار دے۔
اس بیچ سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ "آکاسا" ایئر کی فلائیٹ اٹنڈنٹ کی جانب سے سنسکرت زبان میں ماقبل پرواز حفاظتی ہدایات دئے ہیں۔ کئی صارفین نے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے اعلانات میں سنسکرت کو شامل کرنے پرایئرلائن کی ستائش کی۔ مزید دعوے یہاں اور یہاں ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔
دعویٰ:
ವಾರಾಣಸಿ ವಿಮಾನ ನಿಲ್ದಾಣದಲ್ಲಿ ಮೊದಲ ಬಾರಿಗೆ ಸಂಸ್ಕೃತದಲ್ಲಿ ವಿಮಾನದ ಘೋಷಣೆ ಮಾಡಲಾಗಿದೆ. ಇದು ನಮ್ಮ ಪ್ರಾಚೀನ ಮಹಾನ್ ಭಾಷೆಯ ಸ್ಮರಣೆಗೇ ತಕ್ಕದ್ದು. ಭಾರತೀಯರಾಗಿರುವುದರಲ್ಲಿ ಹೆಮ್ಮೆ ಪಡಿರಿ. 🇮🇳🙏🏻
ترجمہ: واراناسی طیران گاہ پر اندرون پرواز پہلی بار سنسکرت میں اعلانات کیے گئے۔ یہ ہماری قدیم قدیم اور عظیم زبان ہے اور ہمیں بھارتی ہونے پر فخر ہونا چاہئے۔
وائرل پوسٹ کا لنک یہاں اور آرکائیو لنک یہاں ملاحظہ کریں۔
وائرل پوسٹ کے دعوے کا اسکرین شاٹ یہاں دیکھیں۔
فیکٹ چیک:
تلگو پوسٹ کی فیکٹ چیک ٹیم نے دوران تحقیق اس دعوے کو گمراہ کن پایا۔
وائرل ویڈیو کی جانچ پڑتال کا آغاز کرتے ہوئے سب سے پہلے ہم نے اسکے کلیدی فریمس کی مدد سے گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں ایک انسٹاگرام ریل ملی جو 6 جون 2024 کو "سنسکرت اسپیارو" نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔ ہم نے وائرل ویڈیو میں شامل انسٹاگرام کے لوگو اور یوزر نیم سے اس کا تقابل کیا تو یہ دونوں ایک ہی انسٹا اکاونٹ تھے۔
اس انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں واضح طور پربتایا گیا تھا کہ "یہ ویڈیو تفریحی مقاصد کے لیے ایڈیٹ اور ڈب کیا گیا ہے اور اس سنسکرت آڈیو شامل کیا گیا ہے۔"
اس اکاونٹ پر آپ وائرل ویڈیو کلپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
اس انسٹاگرام صارف کا نام 'سمستی گوبی' ہے۔ انہوں نے 'گلی بوائے' میں رنویر سنگھ کے ریپ نغمہ 'اپنا ٹائم آئیگا' کو سنسکرت میں ڈب کیا تھا اور یہ ویڈیو خوب وائرل ہوا تھا۔
اب چونکہ یہ واضح ہوگیا کہ یہ حقیقی ویڈیو نہیں ہے۔ اسلئے ہم نے آکاسا ائیر کے سوشل میڈیا اکاونٹس تلاش کئے تو ہمیں ائیرلائین کمپنی کی جانب سے 13 جون کو پوسٹ کیا گیا ایک وضاحتی بیان ملا جس میں [ایک صارف کے ڈلیٹ کئے گئے پوسٹ کے جواب میں] کہا گیا ہیکہ: " ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے انفلائٹ اعلانات ہندی اور انگریزی میں کیئے جاتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا اعلان ہماری طرف سے نہیں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک ڈب شدہ ویڈیو ہے جسے شیئر کیا گیا ہے۔ "
جانچ پڑتال سے یہ واضح ہوگیا کہ سوشل میڈیا پر اندرون پرواز سنسکرت میں کئے گئے اعلان کا ویڈیو ترمیم شدہ ہے، اس ویڈیو کو ایک ڈجیٹل کرئیٹر نے سنسکرت میں ڈب کرکے شئیر کئے ہے۔ لہذا، وائرل پوسٹ میں کیا گیا دعویٰ فرضی اور گمراہ کن پایا گیا۔