Fact Check: سیلاب میں کار کے بہہ جانے کا وائرل ویڈیو سائیکلون بیپرجوائے کی وجہ سے نہیں بلکہ نکاراگوا کے حادثے کا ہے

ئے سائیکلون بیپرجوائے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ ویڈیو #Karnataka اور #CycloneBiporjoy اس طرح کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔

Update: 2023-06-23 12:14 GMT

سیلاب میں ایک کار کے بہہ جانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ کافی وائرل ہورہا ہے کہ یہ حادثہ حالیہ دنوں، کرناٹک کے ڈنڈیلی میں آئے سائیکلون بیپرجوائے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ یہ ویڈیو #Karnataka اور #CycloneBiporjoy اس طرح کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے۔

فیکٹ چیک:

اس دعوے کی تحقیق کے دوران جب ریورس امیج کا استعمال کیا گیا تو ہم نے ہسپانوی نیوز ویب سائٹ Articulo66 پر اسی طرح کے یکساں تصاویر دیکھی۔ رپورٹ کے مطابق، 31/مئی 2023 کی تاریخ کو، البرٹو یوریل رومیرو نامی شخص کی حادثے میں موت ہوگئی جس کی کار نکاراگوا کے نیندیری میونسپالٹی، والے گوتھل سیکٹر، وراکروز میں سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی۔ شخص نےپانی کے بہاو کے درمیان، گاڑی کو کنارے لے آنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا، نتیجتاً اس شخص کی موت ہوگئی۔ اس کی نعش کئی گھنٹوں کے بعد حادثے کے مقام کے قریب زولوتان جھیل کے پاس دستیاب ہوئی۔

مختلف ہسپانوی میڈیا کے مختلف ذرائع نے بھی اسی طرح کی خبر شائع کی ہے۔

Full View

https://youtube.com/shorts/zDs3wCf_7YE?feature=share

ظاہر ہے، وائرل ویڈیو میں کار کے بہہ جانے کا واقعہ، ہندوستان میں آئے طوفان بیپرجوائے کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے اور وسطی امریکی ملک نکاراگوا کا ہے۔

Claim :  Car being washed away in Cyclone Biporjoy in Dandeli, Karnataka.
Claimed By :  Twitter Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News