Fact Check:'شرم' نامی امول پنیرکے نام سے وائرل تصویر کی کیا ہے سچائی؟

امول کے پنیر پراڈکٹ کی نقل کرتی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نیا پراڈکٹ امول نے لانچ کیا ہے۔ تاہم کمپنی نے وائرل پوسٹ میں کئے گئے دعوے کو مسترد کردیا۔

Update: 2023-12-25 07:18 GMT

 Amul Sharam Cheese


دودھ پیدا کرنے والوں کو دلاوں کے استحصال سے بچانے کے لئے چند کسانوں کے ذریعہ قائم کی گئی امول، کمپنی آہستہ آہستہ ملک میں دودھ کے مصنوعات کا نمبر ایک برانڈ بن گیا۔ امول کی قیام کے بعد سے غریب کسانوں کی زندگی بدل گئی ہے۔ گذشتہ چند دہائیوں کے تجربے کے نتیجے میں امول برانڈ نے ہمارے ملک کو ایک نئی بلندی پر پہنچادیا ہے.

امول کے پنیر پروڈکٹ کی طرح نظر آنے والی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امول نے Sharam نام سے پنیر کا نیا پراڈکٹ لانچ کیا ہے۔ اس مبینہ شرم پراڈکٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر شئیر کئے گئَے ایک پوسٹ میں یہ تحریر پائی گئی: ''اب شرم نام کی پنیر بازار میں ملتی ہے۔ شکریہ امول۔''


Full View

Full View
فیکٹ چیک:

امول کے پنیر پراڈکٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل دعویٰ جھوٹا ہے۔ یہ تصویر اصلی امول پروڈکٹ کی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹلی جنس سے تیار کردہ تصویر ہے۔

اس معاملے کی جانچ پڑتال کیلئے جب ہم نے گوگل پر 'Amul Sharam Cheese' کے کیورڈس کے ساتھ سرچ کیا، تو ہمیں کئی ایک نیوز آرٹیکل ،ملے جن میں کہا گیا تھا کہ امول نے ان دعووں کی تردید کی ہے۔

livemint.com کے مطابق امول کمپنی نے سوشل میڈیا کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ X (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے: 'امول کی جانب سے عوامی مفاد میں جاری : آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امول cheese کی نئی قسم کے پراڈکٹ کے نام سے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر ایک فرضِی پیغام فارورڈ کیا جا رہا ہے۔ اس وائرل تصویر کو بنانے والے آرٹسٹ نے اسے امول کمپنی کی اجازت کے بغیر پوسٹ کیا ہے۔"

Indiatimes.com کے مطابق امول کی وضاحت کے بعد کہ یہ تصویر جعلی ہے، تو [اس تصویر کو بنانے والے] انکت ساونت نامی ایکس صارف نے اعتراف کیاکہ انہوں نے یہ خیالی تصویر بنائی اور اسے ٹویٹ کیا تاہم ان کا فرضی خبر پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'میرا ایسا کوئِی ارادہ نہیں تھا۔ میں مٰذرت خواہ ہوں @Amul_Coop۔ مجھے یہ بنانے میں ایک منٹ کا وقت لگا، جس سے مجھے احساس ہوا کہ جعلی خبریں بنانا خوفناک حد تک آسان ہے!"


لہذا ، اس سے پتہ چلا کہ امول پنیر کی وائرل تصویر مصنوعی ذہانت یعنی Artificial Intelligence ٹکنالوجی سے تیار کی گئی ہے اور یہ امول کی طرف سے لانچ کیا گیا کوئی نیا پروڈکٹ نہیں ہے۔ اسلئے یہ دعویٰ فرضی ہے۔

Claim :  Image shows Amul product named Sharam cheese
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News