Fact Check: بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرنے والا شخص کرکٹر متیا مرلی دھرن نہیں ہے
وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے گانے پر رقص کرنے والا شخص کرکٹر متیا مرلی دھرن نہیں ہے۔ سری لنکا کے بہترین کرکٹرز میں مرلی دھرن ایک ہیں جو ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں اپنی غیر معمولی اسپن بولنگ کے لیے مشہور ہیں
متیا مرلی دھرن کا شمار سری لنکا کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ وہ ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ میں اپنی غیر معمولی اسپن بولنگ کے لئے مشہور ہیں۔ ہندی فلم 'بیڈ نیوز' کے گانے 'توبہ توبہ' کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے ایک شخص کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص سری لنکا کے سابق کرکٹر متیا مرلی دھرن ہیں۔
یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔ ویڈیو میں رقص کرنے والا شخص متیا مرلی دھرن نہیں ہے۔ جب ہم نے ویڈیو سے نکالے گئے کی فریمز کا ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں پتہ چلا کہ ویڈیو 25 جولائی 2024 کو یوٹیوب چینل پر شارٹس ویڈیو کے طور پر شیئر کیا گیا تھا۔
مسٹر کرن جے نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو میں دکھائے گئے شخص کے رقص کے مزید ویڈیوز موجود ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے پیچھے رقص کرنے والے لوگوں کا بھی اس سے پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
ان کے فیس بک پیج پر بھی اسی ویڈیو کو اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا "ری پیٹ ورکشاپ کا اعلان آن لائن @studio/local "
اکنامک ٹائمز کے مطابق کوریوگرافر کرن جوپالے بالی ووڈ کے 'توبہ توبہ' گانے پر انکے ڈانس کا ایک ویڈیو وائرل ہوجانے کے بعد انٹرنیٹ پر ایک غیر متوقع سنسنی بن گئے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ لیجنڈ متیا مرلی دھرن کی حیرت انگیز مماثلت کی وجہ سے کئی مداحوں نے جوپالے کو الجھن میں پڑ گئے ہیں۔ ویڈیو میں جوپالے کو قابل دید جوش و خروش کے ساتھ تھرکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ان کی متاثر کن کارکردگی نہیں بلکہ مرلی دھرن سے ان کی مشابہت کو لیکر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ شروع میں بہت سے لوگوں کا خیال ہیکہ ویڈیو میں مشہور کرکٹر کو دکھایا گیا ہے ، جبکہ حقیقت یہ ہیکہ یہ کوریوگرافر کرن جوپالے ہیں۔
اس سے واضح ہوتا ہیکہ وائرل ویڈیو میں سری لنکن کرکٹر متیا مرلی دھرن کو بالی ووڈ کے 'توبہ توبہ' گانے کی دھنوں پر رقص کرتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ممبئی سے تعلق رکھنے والے کرن جوپالے نامی کوریوگرافر رقص کرتے نظرآرہے ہیں۔ یہ دعویٰ غلط ہے