Fact Check: آندھرا بی جے پی کی صدر پورندیشوری نے اعلان نہیں کیا کہ ٹی ڈی پی-بی جے پی-جے ایس پی اتحاد مسلم کوٹہ ختم کریگی

آندھرا پردیش بی جے پی کی صدر پورندیشوری نے اعلان نہیں کیا کہ ٹی ڈی پی- بی جے پی - جے ایس پی اتحاد مسلم کوٹہ ختم کردے گی۔ آندھرا پردیش میں پارلیمانی اور اسمبلی دونوں انتخابات کے لئے 13 مئی 2024 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Update: 2024-04-25 08:15 GMT

لوک سبھا انتخابات ،2024 سات مرحلوں میں منعقد کئَے جارہے ہیں ۔ 19 اپریل کو انتخابی عمل کا آغاز ہوا۔ آندھرا پردیش میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات کے لئے 13 مئی 2024 کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات میں تلگو ریاست میں اپوزیشن پارٹیوں ٹی ڈی پی، بی جے پی اور جن سینا کا اتحاد برسراقتدار وائی ایس آر سی پارٹی سے راست مقابلہ کریگا۔

دریں اثنا، ایک نیوز پورٹل ، وے 2 نیوز کے اسکرین شاٹس اور اے بی این آندھرا جیوتی ٹی وی چینل کے اسکرین شاٹس کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کی ریاستی صدر نے اعلان کیا ہے کہ اگر اپوزیشن اتحاد اقتدار میں آتا ہے تو ریاست میں مسلم کوٹہ ختم کردیا جائیگا۔



Full View


Full View

فیکٹ چیک:

یہ دعویٰ فرضی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کررہے اسکرین شاٹس کے ساتھ چھیڑ چحاڑ کی گئی ہے، بی جے پی کی رہنما نے کبھی بھی ایسا بیان نہیں دیا ہے۔

جب ہم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شئیر کئَ جارہے بیان کے بارے میں مزید معلومات کے لئے تلاش کیا، تو ہمیں وی 2 نیوز کے ساتھ ساتھ اے بی این آندھرا جیوتی دونوں کی پوسٹس ملیں، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی جانب سے ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی گئی تھی۔

وے 2 نیوز نے اس خبر کی تردید کو شائع کرتے ہوئے لکھا کہ "توجہ فرمائیں: یہ وے 2 نیوز کی خبر نہیں ہے۔ کچھ شرپسند عناصر نے ہمارے فارمیٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئَے من گھڑت جانکاری پھیلائی ہے۔"

اے بی این آندھرا جیوتی نے ایک ٹی وی رپورٹ بھی نشر کی جس میں کہا گیا ہیکہ ان کا چینل جعلی خبریں پھیلانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

پورندیشوری نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں کہا گیا کہ وائرل خبر جھوٹی ہے اور اسکرین شاٹ فرضی ہے۔ تیلگو میں تحریر کردہ کیپشن ملاحظہ فرمائیں۔ “ఓటమి భయంతో, చీప్ లిక్కర్ అమ్మకం వల్ల వచ్చిన అనుభవంతో ఇలాంటి ఫేక్ ప్రచారాలు, ఫేక్ లేటర్లు సృష్టిస్తున్న బులుగు పార్టీ”

ایناڈو تلگو نیوز ویب سائیٹ پر شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پورندیشوری نے مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ زیر گردش جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں۔

thehindu.com کے مطابق بی جے پی کی ریاستی صدر دگوباٹی پورندیشوری نے اس فرضی خبر کی مذمت کی جس میں انہوں نے بی جے پی- ٹی ڈی پی - جن سینا پارٹی (جے ایس پی) اتحاد کے اقتدار میں آنے کی صورت میں مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

انہوں نے مسلم برادری سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ رپورٹ پر یقین نہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھِی کہا کہ بی جے پی کا نصب العین 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' رہا ہے اور یہ فطری ہے کہ اس طرح کی [فرضی خبریں پھیلانے کی] کوششیں پارٹی کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جائیں گی۔

لہٰذا یہ دعویٰ جھوٹا ہے کہ پورندیشوری نے مسلم کوٹہ منسوخ کرنے کے بارے میں بیان جاری کیا تھا۔ انہوں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

Claim :  بی جے پی آندھرا پردیش کی صدر دگوباٹی پورندیشوری نے اعلان کیا کہ بی جے پی ، ٹی ڈی پی اور جن سینا اتحاد اقتدار میں آنے کے بعد مسلم ریزرویشن برخواست کردے گی
Claimed By :  Social Media Users
Fact Check :  False
Tags:    

Similar News